HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

3997

3997 – "عن أبي بن كعب" قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا ذهب ثلثا الليل قام فقال: يا أيها الناس اذكروا الله اذكروا الله جاءت الراجفة، تتبعها الرادفة، جاء الموت بما فيه، قلت: يا رسول الله إني أكثر الصلاة عليك، فكم أجعل لك من صلاتي، قال: ما شئت قلت الربع؟ قال ما شئت، فإن زدت فهو خير قلت فالنصف؟ قال ما شئت فإن زدت فهو خير قلت فالثلثين؟ قال ما شئت، فإن زدت فهو خير قلت أجعل لك صلاتي كلها، قال إذا تكفى همك، ويغفر لك ذنبك ". "حم وعبد بن حميد وابن منيع حسن والروياني ك هب ص".
3997: (ابی (رض) بن کعب) حضرت ابی (رض) فرماتے ہیں : جب رات کا دو تہائی حصہ بیت جاتا تو حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوتے اور فرماتے اے لوگو ! اللہ کا ذکر کرو، بلا ڈالنے والی شئی آگئی اور اس کے پیچھے والی بھی آگئی، موت اپنے ساز و سامان لے آئی ہے۔ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! میں آپ پر کثرت کے ساتھ درود بھیجا کرتا ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس قدر تم چاہو ! میں نے عرض کیا : ایک چوتھائی حصہ ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو تم چاہو، اگر اور زیادہ کرلو تو بہتر ہے۔ میں نے عرض کیا : نصف حصہ ؟ فرمایا جو تم چاہو، اگر اور زیادہ کرو تو بہتر ہے۔ میں نے عرض کیا : وہ تہائی حصہ :؟ فرمایا جو تم چاہو، اگر اور زیادہ کرلو تو بہتر ہے، میں نے عرض کیا، تب تو میں اپنا سارا وقت آپ پر درود بھیجنے میں کردوں گا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر یہ چیز تمہارے غموں کو کفایت کرے گی، اور تمہارے گناہ معاف کردیے جائیں گے۔ (مسند احمد، عبد بن حمید، ابن منیع حسن، الرویانی، مستدرک الحاکم، شعب الایمان للبیہقی، السنن لسعید بن منصور)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔