HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4090

4084 - " سورة سبح " (علي رضي الله عنه) عن علي قال : كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يحب هذه السورة (سبح اسم ربك الاعلى). (حم والبزار والدورقى وابن مردويه) وفيه نوير بن ابى فاختة ضعيف).
4090: عقبہ بن عامر (رض) فرماتے ہیں ان گھاٹیوں میں سے ایک گھاٹی میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سواری کی مہار تھامے چل رہا تھا کہ مجھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم بھی سوار ہوجاؤ اے عقبہ۔ مجھے خوف ہوا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سواری پر کیسے سوار ہوں۔ لیکن پھر ڈر گیا کہیں نافرمان نہ ہوجاؤں۔ چنانچہ میں سوار ہوا اور تھوڑی دیر بعد اتر گیا۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوار ہوگئے۔ میں دوبارہ آپ کی سواری کی مہار تھامے چلنے لگا۔ پھر مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مخاطب ہو کر فرمانے لگے : اے عقبہ ! میں سب سے بہترین دو سورتیں تم کو بتاؤں ؟ میں نے عرض کیا : میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔ یا رسول اللہ ! ضرور بتائیے ! تو آپ نے فرمایا : قل اعوذبرب الفلق اور قل اعوذ برب الناس، عقبہ فرماتے ہیں پھر جب صبح کی نماز کھڑی ہوئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز میں یہ دو سورتیں تلاوت فرمائیں ۔ پھر آپ کا گذر میرے پاس سے ہوا تو فرمایا : اے عقبہ ! کیا دیکھا (ان سورتوں کی اہمیت کو) ؟ پس جب بھی سوو یا اٹھو تو ان کو ضرور پڑھو۔ رواہ ابن عساکر۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔