HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4125

4125 - "جابر بن عبد الله" بن رئاب السلمي، عن الكلبي عن أبي صالح عن ابن عباس عن جابر بن عبد الله "أن النبي صلى الله عليه وسلم قرأ: {وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ} الآية ثم قال: " اللهم أنت أمرت بالدعاء وتكفلت بالإجابة، لبيك اللهم لبيك، لا شريك لك لبيك، إن الحمد والنعمة لك والملك، لا شريك لك لبيك، أشهد أنك رب واحد صمد لم يلد ولم يولد ولم يكن له كفوا أحد، وأشهد أن وعدك حق ولقاءك حق، والجنة حق، والنار حق، وإن الساعة آتية لا ريب فيها وأنك تبعث من في القبور". "سلمان".
4125: (جابر بن عبداللہ بن رناب السلمی (رض)) کلبی، عن ابی صالح عن ابن عباس (رض) کی سند کے ساتھ حضرت جابر (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضور اکرم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ آیت پڑھی واذا سالک عبادی عنی فانی قریب۔ اور جب تجھ سے میرے بندے میرے بارے میں سوال کریں تو (کہہ دیجیے کہ) میں قریب ہوں۔ اور پکار والے کی پکار کا جواب دیتا ہوں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! تو نے ہم کو دعا کرنے کا حکم دیا ہے اور قبولیت کی ذمہ داری خود کی ہے۔ پس ہم حاضر ہیں، اے اللہ ! ہم حاضر ہیں، تیرا کوئی شریک نہیں، ہم حاضر ہیں، بیشک تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں اور تمام نعمتوں کا مالک تو ہے، ساری سلطنت تیری ہے۔ تیرا کوئی شریک نہیں۔ ہم حاضر ہیں۔ اے پروردگار ! میں گواہی دیتا ہوں تو اکیلا رب ہے، بےنیاز ہے جس نے نہ کسی کو جنم دیا اور نہ ہی اس کا کوئی ثانی ہے۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرا وعدہ سچا ہے، تیری ملاقات حق ہے، جنت حق ہے، جہنم حق ہے، قیامت آنے والی ہے، جس میں کوئی شائبہ نہیں اور بیشک تو قبروں میں پڑے مردوں کو ضرور جی اٹھائے گا۔ سلمان (رض)۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔