HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4170

4170 - عن سليمان بن يسار "أن رجلا من بني تميم، يقال له صبيغ بن عسل قدم المدينة، وكان عنده كتب، فجعل يسأل عن متشابه القرآن، فبلغ ذلك عمر، فبعث إليه، وقد أعد له عراجين النخل فلما دخل عليه قال: من أنت؟ قال: أنا عبد الله صبيغ، قال عمر وأنا عبد الله عمر وأومأ إليه، فجعل يضربه بتلك العراجين، فما زال يضربه حتى شجه وجعل الدم يسيل على وجهه، فقال: حسبك يا أمير المؤمنين فقد والله ذهب الذي أجد في رأسي". "الدارمي ونصر والأصبهاني معا في الحجة وابن الأنباري واللالكائي كر".
4170: سلیمان بن یسار (رح) سے مروی ہے کہ بنی تمیم کا ایک شخص جس کو صبیغ بن عسل کہا جاتا تھا مدینہ آیا۔ اس کے پا چند کتابیں تھیں وہ لوگوں سے قرآن کے متشابہات (جن کے صحیح معنی اللہ ہی کو معلوم ہیں مثلا سورتوں کے پہلے کلمات ص، کفہیعص اور ان کے علاوہ جن کے لفظی معنی تو معلوم ہیں لیکن ان کی حقیقت اللہ ہی کو معلوم ہے۔ ) کے بارے میں سوالات کرنے لگا۔ حضرت عمر (رض) کو اس کی خبر پہنچی تو اس کو بلوایا اور کھجور کی دو چھڑیاں اس کے لیے تیار کرلیں۔ چنانچہ جب وہ آیا تو آپ نے پوچھا تم کون ہو ؟ اس نے کہا : میں اللہ کا بندہ صبیغ ہوں۔ آپ (رض) نے فرمایا : اور میں اللہ کا بندہ عمر ہوں۔ پھر آپ نے اشارہ کیا اور ان دو چھڑیوں کے ساتھ اس کو مارنا شروع کردیا حتی کہ اس کو زخمی کردیا اور خون اس کے چہرے پر بہنے لگا۔ آخر اس نے عرض کیا : یا امیر المومنین ! بس کافی ہے اللہ کی قسم ! جو میرے سر میں (خناس) تھا وہ نکل گیا ہے۔ (مسند الدارمی، نصر و الاصبہانی معا فی الحجۃ ابن الانباری، اللالکانی، ابن عساکر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔