HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4317

4317 - عن عمر في قوله تعالى: {كِتَابَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ} قال: الأربع "ابن جرير".
4317: ۔۔ حضرت عمر (رض) سے فرمان باری تعالیٰ : کتاب اللہ علیکم۔ کے بارے میں منقول ہے کہ وہ چار ہیں۔ رواہ ابن جریر۔
فائدہ : ۔۔ فرمان ایزدی ہے۔
والمحصنت من النساء الا ما ملکت ایمانکم کتاب اللہ علیکم و احل لکم ماوراء ذلکم ۔۔ الخ
اور خاوند والی عورتیں مگر جن کے مالک ہوجائیں تمہارے ہاتھ۔ حکم ہے اللہ کا تم پر اور حلال ہیں تم کو سب عورتیں ان کے سوا۔ پیچھے سے ان عورتوں کا بیان ہورہا ہے جن کے ساتھ نکاح کرنا حرام ہے۔ لہٰذا جو عورتیں دوسرے مردوں کے نکاح میں ہیں ان کے ساتھ نکاح کرنا بھی قطعا حرام ہے۔ مگر جو باندیاں ملکیت میں آجائیں ان کی الگ شرائط ہیں اس کا تعلق والمحصنت سے نہیں ہے کہ دوسرے خاوند والی تمہاری ملکیت کی باندی تمہارے لیے بلکہ یہ مطلقا حلال عورتوں کا بیان ہے۔ حضرت عمر (رض) کا فرمان وہ چار ہیں کا مطلب یہ ہے کہ اللہ پاک نے جو فرمایا ہے : " اور حلال ہیں تم پر سب عورتیں ان کے سوا " اس کی تشریح مقصود ہے یعنی ان سب عورتوں میں سے چار آزاد عورتوں کے ساتھ نکاح کرسکتے ہو اور تمہاری مملوکہ باندیاں بغیر نکاح و بغیر و تعداد کے ان کے علاوہ ہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔