HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4329

4329 - عن محمد بن كعب القرظي1 قال: "كان علي بن أبي طالب يبعث الحكمين، حكما من أهله، وحكما من أهلها، فيقول الحكم من أهلها: يا فلان ما تنقم من زوجتك؟ فيقول أنقم منها كذا وكذا فيقول: أرأيت إن نزعت عما تكره إلى ما تحب هل أنت متق الله فيها؟ ومعاشرها بالذي يحق عليك في نفقتها وكسوتها؟ فإذا قال نعم قال الحكم من أهله: يا فلانة ما تنقمين من زوجك؟ فتقول مثل ذلك فإن قالت نعم جمع بينهما، قال وقال: الحكمان بهما يجمع الله وبهما يفرق". "ابن جرير".
4329: محمد بن کعب قرضی ط (رح) سے مروی ہے کہ حضرت علی (رض) دو حکم (ثالث) مقرر فرما دیتے تھے : ایک مرد کی طرف سے اور دوسرا عورت کی طرف سے۔ عورت کا ثالث (نمائند) مرد کو کہتا : اے فلاں ! تجھے اپنی بیوی میں کیا برائی نظر آئی ہے ؟ مرد کہتا : مجھے اس سے یہ یہ شکایت ہے۔ عورت کا نمائندہ اسے کہتا : کیا خیال ہے اگر وہ ان برائیوں سے دور ہوجائے اور تیری مرضی کے مطابق چلے کیا تو اس کے بارے میں اللہ سے ڈرے گا اور اس کا حق جو تجھ پر لازم ہے : نان نفقے اور لباس کے بارے میں پورا ادا کرے گا ؟ پس وہ مرد کہتا : ہاں۔ تب پھر مرد کا نمائندہ عورت سے بات کرتا : اے فلانی ! تجھے اپنے شوہر میں کیا عیب دیکھا ؟ وہ کہتی مجھے اس سے یہ شکایت ہے۔ چنانچہ مرد کا نمائندہ بھی عورت کے نمائندے کی طرح پوچھ گچھ کرتا اور عورت اس پر رضا مند ہوجاتی تو دونوں نمائندے دونوں کو اکٹھا کردیتے۔
حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : دونوں نمائندے میاں بیوی کو اکٹھا کرسکتے ہیں اور دونوں جدا کرنے کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔ رواہ ابن جریر۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔