HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

43557

43544- أتاني الليلة ربي تبارك وتعالى في أحسن صورة فقال: يا محمد! هل تدري فيم يختصم الملأ الأعلى؟ قلت: لا، فوضع يده بين كتفي حتى وجدت بردها بين ثديي فعلمت ما في السماوات وما في الأرض، فقال: يا محمد! هل تدري فيم يختصم الملأ الأعلى؟ قلت: نعم، في الكفارات والدرجات، والكفارات: المكث في المساجد بعد الصلوات، والمشي على الأقدام إلى الجماعات، وإسباغ الوضوء في المكاره، قال: صدقت يا محمد! ومن فعل ذلك عاش بخير، ومات بخير، وكان من خطيئته كيوم ولدته أمه؛ وقال: يا محمد! إذا صليت فقل "اللهم إني أسألك فعل الخيرات وترك المنكرات وحب المساكين، وأن تغفر لي وترحمني وتتوب علي، وإذا أردت بعبادك فتنة فاقبضني إليك غير مفتون" والدرجات: إفشاء السلام وإطعام الطعام والصلاة بالليل والناس نيام."عب، حم وعبد بن حميد، ت " عن ابن عباس"."
43544 ۔۔۔ آج کی رات میں نے اپنے رب کو انتہائی حسین صورت میں دیکھا، فرمایا اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جانتے ہو کہ ملا اعلی کے فرشتے کس بات میں جھگڑ رہے تھے ؟ میں نے عرض کیا نہیں، تو اللہ تعالیٰ نے اپنا ہاتھ میرے سینہ پر رکھ دیا جس کی ٹھنڈک میں نے محسوس کی، تو مجھے زمین و آسمان کی چیزیں نظر آنے لگیں، فرمایا محمد ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جانتے ہو ملا اعلی کے فرشتے کس بات میں جھگڑ رہے ہیں ؟ میں نے عرض کیا جی ہاں، کفارات اور درجات کے بارے میں، کفارات نمازوں کے بعد مسجد میں ٹھہرنا، اور جماعتوں کی طرف پیدل جانا، سختیوں (سردی) میں پورا وضو کرنا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا محمد تم نے سچ کہا ؟ جس نے ایسا کیا وہ بھلائی کی زندگی جیے گا، بھلائی پر مرے گا اور اپنے گناہوں سے یوں نکلے گا جیسا آج ہی اس کی والدہ نے اسے جنا ہے۔
فرمایا محمد ! جب تم نماز پڑھ لو تو کہا کرو اے اللہ ! میں تجھ سے بھلائی کے کاموں نا شائستہ باتوں کو چھوڑنے اور مسکینوں کی محبت کا سوال کرتا ہوں، اور آپ میری مغفرت فرمائیں مجھ پر رحم کریں، اور میری توبہ قبول کریں، اور جب اپنے بندوں کو آزمانا چاہیں تو مجھے بغیر آزمائے اپنے پاس اٹھالینا، اور درجات، سلام پھیلانا، کھانا کھلانا، جب لوگ سو رہے ہوں نماز پڑھنا۔ (عبدالرزاق، مسند احمد و عبد بن حمید، ترمذی عن ابن عباس)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔