HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4391

4391- عن يزيد بن هارون قال: خطب أبو بكر الصديق فقال في خطبته: "يؤتى بعبد قد أنعم الله عليه وبسط له في الرزق قد أصح بدنه، وقد كفر نعمة ربه، فيوقف بين يدي الله تعالى، فيقال له: ماذا عملت ليومك هذا؟ وما قدمت لنفسك؟ فلا يجده قدم خيرا، فيبكي حتى تنفد الدموع، ثم يعير ويخزى بما ضيع من طاعة الله فيبكي الدم، ثم يعير ويخزى حتى يأكل يديه، إلى مرفقيه، ثم يعير فيخزى بما ضيع من طاعة الله، فينتحب حتى تسقط حدقتاه على وجنتيه وكل واحد منهما فرسخ في فرسخ، ثم يعير ويخزى حتى يقول: يا رب ابعثني إلى النار، وارحمني من مقامي هذا"، وذلك قوله: {أَنَّهُ مَنْ يُحَادِدِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَأَنَّ لَهُ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِداً فِيهَا ذَلِكَ الْخِزْيُ الْعَظِيمُ} 1."أبو الشيخ".
4391: ۔۔ یزید بن ہارون سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر (رض) نے ایک مرتبہ خطبہ دیا اور دوران خطبہ ارشاد فرمایا : (قیامت کے دن) ایک بندہ کو لایا جائے گا۔ جس پر اللہ نے انعام کیا ہوگا اور اس کے مال میں فراوانی عطا کی ہوگی۔ اس نے اپنے بدن کو خوب سنوارا ہوگا لیکن اپنے رب کی نعمت کا انکار کیا ہوگا۔ اس کو اللہ کے سامنے کھڑا کردیا جائے گا۔ اس سے پوچھا جائے گا : تو نے اس دن کے لیے کیا عمل کیا ہے ؟ اور کیا آگے بھیجا ہے ؟ پس وہ ایسی کوئی نیکی نہ پائے گا جو اس نے آگے بھیجی ہو۔ وہ (اپنی مفلسی کو دیکھ کر) اتنا روئے گا کہ اس کے آنسو ختم ہوجائیں گے۔ پھر اس سے باز پرس میں اس کو عار دلائی جائے گی اور رسوا کیا جائے گا کہ تو نے اللہ کی فرمان برداری کو ضائع کردیا چنانچہ پھر وہ خون کے آنسو ختم ہوجائیں گے۔ پھر اس سے باز پرس میں اس کو عار دلائی جائے گی اور رسوا کیا جائے گا کہ تو نے اللہ کی فرمان برداری کو ضائع کردیا چنانچہ پھر وہ خون کے آنسو روئے گا۔ پھر اس کو عار دلائی جائے گی اور ذلیل کیا جائے گا تو وہ اپنے ہاتھوں کو کاٹے گا اور کہنیوں تک کھاجائے گا۔ پھر اس کو اللہ کی اطاعت نہ کرنے پر مزید ذلیل و رسوا کیا جائے گا پھر وہ اس قدر چیخ و پکار کرے گا کہ اس کی آنکھ کے ڈھیلے اس کے رخساروں پر گرجائیں گے۔ اور اس کا ایک ڈھیلہ فرسخ در فرسخ (آٹھ کلومیٹر کے قریب) ہوگا۔ اس کو پھر مزید ذلیل و رسوا کیا جائے گا تب وہ بےاختیار پکار اٹھے گا : یا رب ! مجھے جہنم میں بھیج دے ! اس جگہ سے مجھے چھٹکارا دے دے اور یہی فرمان الہی ہے :
الم یعلموا انہ من یحادد اللہ و رسولہ فان لہ نار جہنم خلدا فیہا ذلک الخزی العظیم۔ برأت : 63)
کیا ان لوگوں کو معلوم نہیں کہ جو شخص خدا اور اس کے رسول سے مقابلہ کرتا ہے تو اس کے لیے جہنم کی آگ (تیار) ہے، جس میں وہ ہمیشہ (جلتا) رہے گا یہ بڑی رسوائی ہے۔ ابو الشیخ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔