HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4458

4458- عن علي أنه كان يقرأ: {وَإِنْ كَانَ مَكْرُهُمْ} لتزول بفتح اللام ثم فسرها فقال: "إن جبارا من الجبابرة قال: انتهى حتى أنظر ما في السماء فأمر بفراخ النسور تعلف اللحم، حتى شبت وغلظت وأمر بتابوت فنجر يسع رجلين، ثم جعل في وسطه خشبة، ثم ربط أرجلهن بأوتاد، ثم جوعهن، ثم جعل على رأس الخشبة لحما، ثم دخل هو وصاحبه في التابوت، ثم ربطهن إلى قوائم التابوت، ثم خلى عنهن يردن اللحم فذهبن به ما شاء الله، ثم قال لصاحبه: افتح فانظر ماذا ترى؟ ففتح فقال انظر إلى الجبال كأنها الذباب، قال: أغلق فاغلق، فطرن به ما شاء الله، ثم قال افتح ففتح، فقال: انظر ماذا ترى؟ فقال: ما أرى إلا السماء، وما أراها تزداد إلا بعدا، قال صوب الخشبة، فصوبها فانقضت تريد اللحم فسمع الجبال هدتها فكادت تزول عن مراتبها". "عبد بن حميد وابن جرير وابن المنذر وابن أبي حاتم وابن الأنباري في المصاحف".
4458: ۔۔ حضرت علی (رض) اس آیت کو یوں پڑھتے تھے۔
وان کاد مکرہم لتزول منہ الجبال۔ ابراہیم : 46
یعنی کان کی جگہ کاد پڑھ کر اس کے معنی بیان کرتے تھے۔ پھر ایک مرتبہ آپ (رض) نے اس آیت کی تفسیر بیان فرمائی :
جابر، سرکش بادشاہوں میں سے ایک جابر بادشاہ نے کہا : میں آخری حد تک اوپر جاؤں گا اور دیکھوں گا آسمانوں میں کیا ہے ؟ چنانچہ اس نے گدھے کے بچے لانے کا حکم دیا اور ان کو خوب گوشت کھلایا حتی کہ وہ بڑے مضبوط اور توانا ہوگئے پھر ایک تابوت بنانے بنانے کا حکم دیا جس میں دو آدمی سما سکیں۔ پھر اس تابوت کے درمیان ایک اونچی لکڑی لگوائی۔
لکڑی کے اوپر سرے پر گوشت بندھوایا۔ پھر گدھوں کو تابوت کے اوپر بندھوا دیا۔ جبکہ گوشت ان سے اوپر تھا۔ اور پہلے اچھی طرح ان کو بھوکا رکھا۔ پھر وہ اپنے ساتھی کے ساتھ اندر بیٹھ گیا۔ اور گدھوں (کرگسوں) کو کھول دیا چنانچہ وہ گوشت کی طرف لپکے چونکہ بندھے ہوئے تھے اس لیے تابوت کو لے کر اوپر گوشت کی طرف اڑتے رہے۔
جہاں تک اللہ نے چاہا وہ اڑے۔ پھر بادشاہ نے اپنے ساتھی کو کہا دروازہ کھول کے دیکھو کیا نظر آتا ہے اس نے دروازہ کھول کر دیکھا اور بولا میں پہاڑوں کو دیکھ رہا ہوں جو مکھی کی طرح نظر آرہے ہیں۔ بادشاہ نے دروازہ بند کرنے کو کہا۔ گدھ اور اپر اڑے جس قدر اللہ نے چاہا۔ پھر بادشاہ نے کہا : دیکھو، ساتھی نے کھول کر دیکھا اور کہا : مجھے صرف آسمان نظر آ رہا ہے اور کچھ نظر نہیں آ رہا اور مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ آسمان قریب ہونے کے بجائے مزید بلند ہوتا جا رہا ہے پھر بادشاہ نے (عاجز ہو کر) کہا لکڑی کا رخ نیچے کردو۔ گدھ اب گوشت کھانے کے لیے نیچے کو لپکے۔
پھر پہاڑوں نے ان کا پھڑپھڑانا سنا تو قریب تھا کہ وہ اپنی جگہ سے ٹل جاتے اسی کے متعلق فرمان باری تعالیٰ ہے :
اور ان کے مکر اور تدبیریں ایسی تھیں کہ پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ٹل جائیں۔ (ابراہیم : 46، عبداللہ بن حمید، ابن جریر، ابن المنذر، ابن ابی حاتم، ابن الانباری فی المصاحف۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔