HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4483

4483- "ومن مسند صفوان بن عسال" عن صفوان بن عسال قال قال يهودي لصاحبه: اذهب بنا إلى هذا النبي، فقال صاحبه لا تقل له نبي فإنه لو قد سمعك كان له أربع أعين، فأتيا رسول الله صلى الله عليه وسلم فسألاه عن تسع آيات بينات، فقال: "لا تشركوا بالله شيئا، ولا تزنوا، ولا تسرقوا، ولا تقتلوا النفس التي حرم الله إلا بالحق، ولا تمشوا إلى سلطان ببريء فيقتله، ولا تسحروا، ولا تأكلوا الربا، ولا تقذفوا المحصنة ولا تولوا الفرار يوم الزحف، وعليكم خاصة يهود ولا تعدوا في السبت" فقبلوا يديه ورجليه، وقالوا: نشهد إنك نبي قال: "فما يمنعكم أن تتبعوني؟ " قالوا إن داود دعا أن لا يزال في ذريته نبي، وإنا نخاف أن تقتلنا يهود". "ش".
4483: ۔۔ (مسند صفوان بن عسال) صفوان بن عسال (رض) سے مروی ہے کہ ایک یہودی نے اپنے ساتھی کو کہا : آؤ اس نبی کے پاس چلیں۔ اس نے کہا : اس کو نبی نہ کہو، اگر سن لیا تو (خوشی سے) اس کی چار آنکھیں ہوجائیں گی۔ پھر وہ دونوں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آئے اور ن کھلی نشانیوں کے بارے میں پوچھا :
آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، زنا نہ کرو، چوری نہ کرو، جس جان کو اللہ نے محترم کردیا اس کو قتل نہ کرو مگر کسی حق کے ساتھ، بادشاہ کے پاس کسی بےوضوء کو نہ لے جاؤ جو اس کو قتل کردے، جادو نہ کرو، سود نہ کھاؤ، پاکدامن پر تہمت نہ لگاؤ، اسلام کی لڑائی کے وقت پیٹھ دے کر نہ بھاگو اور اے یہودیو ! خاص طور پر تمہارے لیے یہ حکم ہے کہ ہفتہ کے دن تجاوز نہ کرو۔
چنانچہ ان یہودیوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھوں اور پاؤں کو بوسے دیے اور بولے : ہم شہادت دیتے ہیں کہ آپ نبی ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر تم کو کیا چیز مانع ہے کہ تم میری اتباع نہیں کرتے ؟ کہنے لگے : داؤد (علیہ السلام) نے دعا کی تھی کہ ان کی اولاد میں ہمیشہ کوئی نہ کوئی نبی رہے۔ اور ہمیں خوف ہے کہ (اگر ہم نے آپ کی اتباع کرلی تو) یہودی ہم کو قتل نہ کر ڈالیں۔ (ابن ابی شیبہ)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔