HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4505

4505- عن النعمان بن سعد1 قال: "كنا جلوسا عند علي فقرأ هذه الآية: {يَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِينَ إِلَى الرَّحْمَنِ وَفْداً} قال: لا والله ما على أرجلهم يحشرون، ولا يحشر الوفد على أرجلهم، ولا يساقون سوقا، ولكنهم يؤتون بنوق من نوق الجنة، لم ينظر الخلائق إلى مثلها، عليها رحال الذهب، وأزمتها الزبرجد، فيركبون عليها حتى يضربوا أبواب الجنة". "ش عم وابن جرير وابن المنذر وابن أبي حاتم وابن مروديه ك ق في البعث".
4505: ۔۔ نعمان بن سعد (رح) سے مروی ہے، فرماتے ہیں ہم حضرت علی (رض) کے پاس حاضر خدمت تھے۔ آپ (رض) نے یہ آیت تلاوت فرمائی :
یوم نحشر المتقین الی الرحمن وفدا۔ مریم : 75 ۔
جس دن ہم پرہیزگاروں کو رحمن کے سامنے (بطور) مہمان جمع کریں گے۔
پھر آپ (رض) نے ارشاد فرمایا : نہیں، اللہ کی قسم ! وہ لوگ اپنے پیروں پر چل کر نہیں آئیں گے اور نہ پیروں پر کھڑے حاضر ہوں گے اور نہ ان کو ہانک کر لایا جائے گا۔ بلکہ جنت کی اونٹنیوں میں سے اونٹنیوں پر بٹھا کر لایا جائے گا۔ مخلوقات نے ان جیسی اونٹنیاں نہیں دیکھی ہوں گی۔ ان پر سونے کے کجاوے ہوں گے اور ان کی لگامیں زبرجد کی ہوں گی وہ ان پر سوار ہو کر آئیں گے۔ (ابن ابی شیبہ، عبداللہ بن احمد بن حنبل فی الزیادات، ابن جریر، ابن المنذر، ابن ابی حاتم، ابن مردویہ، مستدرک الحاکم، البعث للبیہقی)
کلام : ۔۔ نعمان بن سعد ثقہ تابعی ہیں جو حضرت علی، حضرت اشعث بن قیس اور حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) سے روایت کرتے ہیں، ابن حبان (رح) نے ان کو ثقات میں شمار کیا ہے لیکن ان سے روایت کرنے والا راوی ضعیف ہے جس کی وجہ سے اس خبر سے دلیل نہیں لی جاسکتی۔ (تھذیب التھذیب 10/453 ۔ بحوالہ کنز العمال ج 2 ص 465)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔