HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4538

4538- عن علي رضي الله عنه قال: "مر رجل على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم في طريق من طرقات المدينة، فنظر إلى امرأة ونظرت إليه فوسوس لهما الشيطان، أنه لم ينظر أحدهما إلى الآخر إلا إعجابا به، فبينما الرجل يمشي إلى جنب حائط وهو ينظر إليها إذ استقبله الحائط فشق أنفه، فقال والله لا أغسل الدم حتى آتي رسول الله صلى الله عليه وسلم فأعلمه أمري فأتاه فقص عليه قصته، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: هذا عقوبة ذنبك، فأنزل الله: {قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ} " الآية."ابن مردويه".
4538: ۔۔ حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عہد مبارک میں ایک شخص مدینے کی گلی میں چلا جا رہا تھا۔ آدمی کی نظر ایک عورت پر پڑی۔ عورت نے بھی آدمی کو دیکھا۔ دونوں کے دلوں میں شیطان نے بھی وسوسہ ڈالا اور دونوں کے دلوں میں یہ بات آئی کہ وہ مجھے پسند کرتا ہے اسی لیے اس نے مجھے دیکھا ہے۔ آدمی دیوار کے ساتھ چل رہا تھا اور نظر عورت کے سر پر مرکوز تھی۔ لہٰذا دیوار کے ساتھ ٹکرایا اور اس کی ناک کو چوٹ آگئی۔ (تب اس کو اپنے فعل پر ندامت ہوئی اور ) اس نے عہد کرلیا کہ اللہ کی قسم ! میں اپنی ناک سے خون نہیں دھوؤں گا جب تک رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہو کر اپنی ساری داستان نہ سناؤں گا۔ چنانچہ وہ شخص رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنا قصہ آپ کی خدمت میں کہہ سنایا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ تمہارے گناہ کی سزا تھی جو تم کو ملی۔ تب اللہ پاک نے یہ فرمان نازل فرمایا :
قل للمومنین یغضوا من ابصارہمن ویحفظوا فروجہم۔ النور۔ 30
مومن کو مردوں سے کہہ دو کہ اپنی نظریں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔