HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4539

4539- "علي" عن علي في قوله تعالى: {لِيَسْتَأْذِنْكُمُ الَّذِينَ مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ} قال: "النساء فإن الرجال يستأذنون". "ك".
4539: ۔۔ (مسند حضرت علی (رض)) فرمان الہی ہے :
یستاذنکم الذین ملکت ایمانکم۔ النور : 58
تمہارے غلام، لونڈیاں اور جو بچے بلوغت کو نہیں پہنچے تین دفعہ اجازت لیا کریں۔
حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں : اس سے عورتیں مراد ہیں کہ وہ اجازت لے کر داخل ہوا کریں کیونکہ مرد تو اجازت ہی کے ساتھ داخل ہوتے ہیں۔ رواہ مستدرک الحاکم۔
فائدہ : ۔۔ اسی طرح بالغ مرد و عورت تو اجازت لے کر داخل ہوتے ہیں لیکن لڑکے جو بالغ نہیں ہوئے لیکن بچے بھی نہیں رہے ان کے بارے میں اکثر لوگ چشم پوشی کرجاتے ہیں اس لیے ان کے متعلق بھی حکم خدا ہے کہ وہ اجازت لے کر داخل ہوا کریں۔
لیکن یہ حکم صرف تین اوقات کا ہے، فجر سے پہلے، دوپہر (کو آرام) کے وقت اور عشاء کے بعد کیونکہ ان تین اوقات میں ممکنہ طور پر لوگ گھریلو حالت اور مختصر کپڑوں میں ہوتے ہیں اس لیے اس اوقات میں گھر کے غلام، باندی اور نابالغ لڑکوں کو بھی اجازت لے کر داخل ہونے کا حکم ہے۔ باقی اوقات میں نہیں کیونکہ اگر باقی اوقات میں نہیں کیونکہ اگر باقی اوقات میں بھی یہ حکم ہو تو تنگی کا سامنا ہوگا۔ جبکہ ان کے علاوہ ہر بالغ اجنبی مرد و عورت کو ہر وقت اجازت لے کر داخل ہونے کا حکم ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔