HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4600

4600- عن عوف بن مالك قال: "انطلق النبي صلى الله عليه وسلم يوما وأنا معه، حتى دخلنا كنيسة اليهود بالمدينة يوم عيدهم، فكرهوا دخولنا عليهم، فقال لهم النبي صلى الله عليه وسلم: يا معشر اليهود أروني اثنى عشر رجلا منكم يشهدون أنه لا إله إلا الله، وأن محمدا رسول الله، يحط الله عن كل يهودي تحت أديم السماء الغضب الذي غضبه عليه، فأمسكوا، ما أجابه منهم أحد، ثم رد عليهم فلم يجبه أحد، ثم ثلث فلم يجبه أحد، فقال: أبيتم فوالله إني لأنا الحاشر والعاقب وأنا المقفى النبي المصطفى، آمنتم أو كذبتم، ثم انصرف وأنا معه، حتى كدنا أن نخرج فإذا رجل من خلفنا، فقال: كما أنت يا محمد، فقال ذلك الرجل: أي رجل تعلموني فيكم يا معشر يهود؟ قالوا: والله ما نعلم فينا رجلا أعلم بكتاب الله، ولا أفقه منك، ولا من أبيك من قبلك، ولا من جدك قبل أبيك، قال: فإني أشهد بالله أنه نبي الله الذي تجدونه في التوراة، قالوا له كذبت، ثم ردوا عليه، وقالوا فيه شرا، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: كذبتم، لم يقبل قولكم، أما آنفا فتثنون عليه من الخير ما أثنيتم، وأما إذا آمن كذبتموه وقلتم فيه ما قلتم، فلن يقبل قولكم، فخرجنا ونحن ثلاثة، رسول الله صلى الله عليه وسلم وأنا، وعبد الله بن سلام، فأنزل الله فيه: {قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَكَفَرْتُمْ بِهِ} إلى قوله {لا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ} ". "ع وابن جرير ك كر". سورة الأحقاف آية/10/.
4600: ۔۔ حضرت عوف بن مالک (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ یہودیوں کے عید کے روز نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے ساتھ لے کر ان کے کنیسہ میں تشریف لے گئے۔ یہودیوں نے (عید کے روز) ہمارا اپنے ہاں آنا ناگوار محسوس کیا۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو ارشاد فرمایا۔
اے یہود ! تم لوگ مجھے اپنے بارہ آدمی دکھا دو جو لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی گواہی دیتے ہوں ؟ اللہ پاک آسمان کے نیچے رہنے والے ہر یہودی سے اپنے غضب کے عذاب کو ہٹا دے گا جو غضب ان پر اللہ نے نازل کیا ہوا ہے۔ یہود چپ ہوگئے کسی نے کوئی جواب نہ دیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوبارہ اپنی بات دہرائی۔ مگر پھر کسی نے کوئی جواب نہ دیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سہ بارہ اپنی دبات دہرائی مگر پھر بھی سب خاموش رہے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم تو انکار کرتے ہو لیکن اللہ کی قسم ! میں ہی حاشر ہوں، میں ہی عاقب ہوں، میں مقعی نبی مصطفیٰ ہوں (جس کا تمہاری کتاب میں ذکر آیا ہے) تم ایمان لاؤ یا جھٹلاؤ۔
عوف (رض) کہتے ہیں پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور میں لوٹنے لگے۔ ہم (کنیسہ سے) نکلنے کے قریب تھے کہ اچانک ہمارے پیچھے ایک آموجود ہوا اور بولا ٹھہرئیے ! اے محمد ! پھر وہ اپنے یہودیوں کی طرف متوجہ ہو کر پوچھنے لگا : اے یہودیو کی جماعت ! میں کیسا شخص ہوں ؟
یہودی کہنے لگے : اللہ کی قسم ! ہم اپنے درمیان تم سے زیادہ کوئی کتاب اللہ ( توراۃ ) کو جاننے والا نہیں دیکھتے۔ نہ تم سے زیادہ فقیہ اور آپ سے پہلے آپ کے باپ سے زیادہ کسی کو اور نہ آپ کے باپ سے پہلے آپ کے دادا سے زیادہ افضل کسی کو جانتے ! پھر اس شخص نے کہا : میں شہادت دیتا ہوں کہ یہ وہی نبی ہیں جن کو تم توراۃ میں پاتے ہو۔
پھر یہودی کہنے لگے : تو جھوٹ بولتا ہے پھر وہ اس کے بارے میں برا بھلا کہتے رہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو فرمایا : تم جھوٹ بولتے ہو تمہاری یہ بات قبول نہیں کی جاسکتی کیونکہ ابھی تم نے ان کی بہت اچھی طرح تعریف کی ہے۔ لیکن جب وہ ایمان لے آیا تو تم اس کو جھوٹا کہہ رہو اور اس کو برا بھلا کہہ رہے ہو۔ لہٰذا تمہاری یہ بات قبول نہیں کی جائے گی۔
حضرت عوف (رض) فرماتے ہیں چنانچہ ہم نکلے اور تین افراد تھے میں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور عبداللہ بن سلام۔ پھر اللہ پاک نے ان کے بارے میں یہ نازل فرمایا۔
قل ارایتم ان کان من عنداللہ و کفرتم بہ الخ۔ الاحقاف : 10
کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر یہ (قرآن) خدا کی طرف ہوا اور تم نے اس سے انکار کیا اور بنی اسرائیل میں سے ایک گواہ اسی کی طرح (کتاب) کی گواہی دے چکا ہے اور ایمان لے آیا ہے۔ اور تم نے سرکشی کی (تو تمہارے ظالم ہونے میں کیا شک ہے) بیشک خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔ مسند ابی یعلی، ابن جریر، مستدرک الحاکم، ابن عساکر۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔