HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4601

4601- عن عروة أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يقرئ شابا فقرأ: " {أَفَلا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ أَمْ عَلَى قُلُوبٍ أَقْفَالُهَا} فقال الشاب: عليها أقفالها حتى يفرجها الله، فقال النبي صلى الله عليه سلم: صدقت، وجاءه ناس من أهل اليمن فسألوه أن يكتب لهم كتابا، فأمر عبد الله بن الأرقم أن يكتب لهم كتابا فكتب لهم فجاء به، فقال أصبت، وكان عمر يرى أنه سيلي من أمر الناس شيئا، فلما استخلف عمر سأل عن الشاب؟ فقالوا: استشهد فقال عمر: قال النبي صلى الله عليه وسلم: كذا وكذا، فقال الشاب: كذا وكذا فقال النبي صلى الله عليه وسلم: فعرفت أن الله سيهديه، واستعمل عمر عبد الله بن الأرقم على بيت المال". "ابن راهويه وابن جرير وابن المنذر وابن مردويه".
4601: ۔۔ حضرت عروہ (رح) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک جوان کو پڑھاتے ہوئے یہ آیت پڑھی :
افلا یتدبرون القرآن ام علی قلوب اقفالہا۔ احقاف : 24
بھلا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے یا (ان کے) دلوں پر تالے لگ رہے ہیں۔ جوان نے کہا : دلوں پر تو تالے ہی ہوتے ہیں جب تک اللہ پاک نہ کھولے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم نے سچ کہا :
پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس یمن کا ایک وفد آیا انھوں نے درخواست دی کہ ان کے لیے ایک کتاب (خط) لکھ دی جائے۔ آپ نے عبداللہ بن الارقم کو فرمایا کہ ان کو کتاب لکھ دو ۔ انھوں نے کتاب لکھ کر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دکھائی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو درست قرار دیا۔
حضرت عمر (رض) کو خیال ہوتا تھا کہ شاید لوگوں کی ذمہ داری کبھی ان کو سپرد کی جائے گی۔ جب آپ (رض) خلیفہ بنے تو آپ (رض) نے اسی جوان کے متعلق دریافت کیا لوگوں نے کہا وہ تو شہید ہوگئے ہیں حضرت عمر (رض) نے فرمایا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یوں یوں فرمایا اس جوان نے بھی بعینہ یوں ہی کہا۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یوں مجھے معلوم ہوگیا کہ اللہ اس کو ہدایت دے گا۔ پھر حضرت عمر (رض) نے عبداللہ بن ارقم (رض) کو بیت المال پر امیر مقرر کردیا۔ ابن راھویہ، ابن جریر، ابن المنذر ، ابن مردویہ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔