HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4602

4602- عن النزال بن سبرة قال: "قيل لعلي يا أمير المؤمنين إن ههنا قوما يقولون: إن الله تعالى لا يعلم ما يكون حتى يكون، فقال: ثكلتهم أمهاتهم، من أين قالوا هذا؟ قيل يتأولون القرآن في قوله: {وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ حَتَّى نَعْلَمَ الْمُجَاهِدِينَ مِنْكُمْ وَالصَّابِرِينَ وَنَبْلُوَ أَخْبَارَكُمْ} فقال علي: من لم يعلم هلك، ثم صعد المنبر، فحمد الله، وأثنى عليه، وقال: يا أيها الناس تعلموا العلم، واعملوا به، وعلموه، ومن أشكل عليه شيء من كتاب الله فليسألني، بلغني أن قوما يقولون: إن الله لا يعلم ما يكون حتى يكون لقوله: {وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ حَتَّى نَعْلَمَ الْمُجَاهِدِينَ} وإنما قوله تعالى حتى نعلم يقول: حتى نرى من كتب عليه الجهاد والصبر إن جاهد وصبر على ما نابه وأتاه مما قضيت عليه". "ابن عبد البر1 في العلم".
4602: ۔۔ نزال بن سبرہ سے مروی ہے کہ حضرت علی (رض) سے کسی نے کہا : یا امیر المومنین ! یہاں ایک قوم ہے جو کہتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی بات کو اس وقت تک نہیں جانتا جب تک وہ وقوع پذیر نہ ہوجائے۔ حضرت علی (رض) نے اس پر پھٹکار کی ان کی ماں ان کو گم کرے۔ یہ بات کہاں سے کہی ہے انھوں نے ؟ کیا وہ قرآن کے اس فرمان کی تفسیر (میں یہ بات) کہتے ہیں :
ولنبلونکم حتی نعلم المجاھدین منکم والصابرین و نبلو اخبارکم۔ محمد :31
اور ہم تم کو آزمائیں گے تاکہ جو تم میں لڑائی کرنے والے اور ثابت قدم رہنے والے ہیں، ان کو معلوم کریں اور تمہارے حالات جانچ لیں۔
حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمایا : جس نے علم حاصل نہیں کیا وہ ہلاک ہوگیا۔ پھر آپ (رض) برسر منبر جلوہ افروز ہوئے اللہ کی حمد کی اور اس کو بڑائی بیان کی اور پھر فرمایا :
اے لوگو ! علم حاصل کرلو اور اس پر عمل کرو اور اسے آگے دوسروں کو پڑھاؤ اور جس شخص پر کتاب اللہ کی کوئی بات مشتبہ ہوجائے وہ مجھ سے دریافت کرلے مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ کچھ لوگ کہتے ہیں : اللہ پاک نہیں جب تک بات وقوع پذیر نہ ہوجائے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
ولنبلونکم حتی نعلم المجاھدین۔ الخ سنو ! درحقیقت اس کا مطلب ہے ہم جان لیں یعنی ہم دیکھ لیں کہ جس پر جہاد اور صبر فرض کیا ہے اگر وہ جہاد کرتا ہے اور مصیبت پر صبر کرتا ہے اور جو میں نے اس پر لکھ دیا ہے اس کو بجا لاتا ہے۔ (اس کو کرتا ہوا دیکھ لیں اور ہم کو سب معلوم ہے کون کیا کرتا ہے ؟ ) ابن عبدا لبر فی العلم۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔