HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4654

4654- "عن علي رضي الله عنه" قال: "كان راهب يتعبد في صومعة، وإن امرأة كان لها أخوة فعرض لها شيء، فأتوه بها فزينت له نفسها فوقع عليها فحملت فجاءه الشيطان فقال له: اقتلها فإنهم إن ظهروا عليك افتضحت، فقتلها ودفنها، فجاؤه فأخذوه فذهبوا به فبينما هم يمشون إذ جاءه الشيطان، فقال أنا زينت لك، فاسجد لي سجدة أنجيك فسجد له فأنزل الله: {كَمَثَلِ الشَّيْطَانِ إِذْ قَالَ لِلْإِنْسَانِ اكْفُرْ} " الآية. "عب حم في الزهد وابن راهويه وعبد بن حميد في تاريخه وابن المنذر وابن مردويه ك هب".
4654: ۔۔ (علی (رض)) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں :
ایک راہب اپنے صومعہ میں عبادت کیا کرتا تھا۔ اور ایک عورت کے کچھ بھائی تھے۔ عورت کو کوئی بات پیش آئی جس کی وجہ سے اس کے بھائی اس کو عبادت گذار نوجوان کے پاس لائے اور اسی کے پاس چھوڑ گئے۔ عورت نے اپنے آپ کو نوجوان کے لیے پرکشش اور مزین کیا۔ عابد کا دل بھی پھسل گیا اور وہ اس کے ساتھ بدکاری میں ملوث ہوگیا۔ جس کی وجہ سے عورت حاملہ ہوگئی۔ پھر شیطان عابد کے پاس آیا اور اس کو کہا : اس عورت کو قتل کردے۔ کیونکہ اگر اس کے بھائیو کو اس کے حمل کا پتہ چل گیا تو تو رسوا اور ذلیل ہوجائے گا۔ چنانچہ عابد نوجوان نے اس کو قتل کیا اور دفن کردیا۔ اس کے بھائی آئے اور اس کو پکڑ کرلے گئے۔ یہ اس عابد کو لے جا رہے تھے کہ شیطان پھر اس عابد کے پاس آیا اور بولا میں نے ہی تجھے یہاں تک پہنچایا ہے اگر تو مجھے سجدہ کرلے تو میں تجھے نجات دلا سکتا ہوں۔ آخر عبادت گذار نوجوان نے اس کو سجدہ کرلے تو میں تجھے نجات دلا سکتا ہوں۔ آخر عبادت گذار نوجوان نے اس کو سجدہ بھی کرلیا۔ اسی کے متعلق اللہ پاک کا ارشاد ہے :
کمثل الشیطان اذ قال للانسان اکفر الخ۔
(منافقوں کی) مثال شیطان کی سی ہے کہ انسان سے کہتا رہا کہ کافر ہوجا (عبدالرزاق، الزھد للامام احمد، ابن راھویہ، عبد بن حمید فی تاریخہ، ابن المنذر ، ابن مردویہ، مستدرک الحاکم، شعب الایمان للبیہقی)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔