HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

46542

46530- عن أبي الدرداء قال: تضيفهم ضيف، فأبطأ أبو الدرداء حتى نام الضيف طاويا ونام الصبية جياعا، فجاء والمرأة غضبى تلظى فقالت: لقد شققت علينا منذ الليلة، قال: أنا قالت: نعم أبطأت علينا حتى بات ضيفنا طاويا وبات صبياننا جياعا، فغضب فقال: لا جرم والله لا أطعمه الليلة! والطعام موضوع بين يديه، فقالت: أنا والله لا أطعمه حتى تطعمه! فاستيقظ الضيف وقال: ما بالكما؟ فقال: ألا ترى إليها تجني علي الذنوب! إني احتبست في كذا وكذا، فقال الضيف: أنا والله لا أطعمه حتى تطعماه! قال: فلما رأيت الطعام موضوعا ورأيت الضيف جائعا والصبية جياعا قدمت يا رسول الله يدي فأكلت وقدموا أيديهم فبروا والله يا رسول الله وفجرت! قال: بل أنت كنت خيرهم وأبرهم. "كر".
46530 حضرت ابودرداء (رض) کی روایت ہے کہ ان کے ہاں ایک شخص مہمان ہوا حضرت ابودردائ (رض) سے تاخیر ہوگئی حتیٰ کہ مہمان بھوکا ہی سوگیا اور بچے بھی بھوکے سوگئے کچھ تاخیر کے بعد حضرت ابودردائ (رض) آئے جب کہ بیوی سخت غصہ میں تھی کہنے لگی : آج رات آپ نے ہمیں سخت مشقت میں ڈال دیا، آپ (رض) نے فرمایا : کیا میں نے تمہیں مشقت میں ڈال دیا ؟ بیوی نے کہا : جی ھاں۔ آپ تاخیر سے آئے حتیٰ کہ مہمان بھوکاسوگیا اور بچے بھی بھوکے سوگئے آپ (رض) کو غصہ آگیا اور فرمایا : کوئی حرج نہیں ! اللہ کی قسم میں کھانا نہیں کھاؤں گا جب تک کہ تو نہیں کھائے گی۔ اتنے میں مہمان بیدار ہوگیا اور کہنے لگا : تمہیں کیا ہوا ؟ آپ (رض) نے فرمایا : کیا تم نہیں دیکھتے ہو کہ اس نے مجھے گناہ میں ڈال دیا ہے مجھے فلاں فلاں کام میں تاخیر ہوئی مہمان نے کہا : خدا کی قسم میں بھی کھانا نہیں کھاؤں گا حتیٰ کہ تم دونوں نہ کھالو۔ ابودرداء (رض) کہتے ہیں : جب میں کھانا رکھا ہوا دیکھا مہمان اور بچے بھی بھوکے ہیں یارسول اللہ ! میں نے اپنا ہاتھ آگے بڑھا دیا اور دوسروں نے بھی کھانے کے لیے ہاتھ بڑھا دیئے اور وہ اپنی قسم پوری کرچکے بخدا ! یارسول اللہ ! مجھ سے گناہ سرزد ہو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بلکہ تم ان سے بہتر ہو اور تم ان سے زیادہ اپنی قسم کو پورا کرنے والے ہو۔ رواہ ابن عساکر

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔