HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4815

4815- عن أبي إدريس الخولاني قال: "كان أبي يقرأ: {إِذْ جَعَلَ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي قُلُوبِهِمُ الْحَمِيَّةَ حَمِيَّةَ الْجَاهِلِيَّةِ ولو حميتم كما حموا لفسد المسجد الحرام، فَأَنْزَلَ اللَّهُ سَكِينَتَهُ عَلَى رَسُولِهِ} فبلغ ذلك عمر فاشتد عليه فبعث إليه فدخل عليه، فدعا ناسا من أصحابه فيهم زيد بن ثابت" فقال: "من يقرأ منكم سورة الفتح؟ فقرأ زيد على قراءتنا اليوم، فغلظ له عمر فقال أبي لأتكلم، قال تكلم: فقال لقد علمت أني كنت أدخل على النبي صلى الله عليه وسلم ويقرئني وأنت بالباب فإن أحببت أن أقرئ الناس على ما أقرأني أقرأت وإلا لم أقرئ حرفا ما حييت. قال: بل أقرئ الناس. "ن وابن أبي داود في المصاحف ك" وروى ابن خزيمة بعضه. ومر برقم [4745] .
4815: ۔۔۔ ابو ادریس (رح) خولانی (رح) سے مروی ہے کہ حضرت ابی (رض) پڑھا کرتے تھے :
اذ جعل الذین کفروا فی قلوبہم الحمیۃ الجاہلیۃ ولو حمیتم کما حموا نفسہ لفسد المسجد الحرام فانز اللہ سکینتہ علی رسولہ۔ سورة الفتح۔
(جبکہ موجودہ قراءت میں ولو حمیتم کما حموا نفسہ لفسد المسجد الحرام) کے الفاظ نہیں ہیں۔ چنانچہ یہ خبر حضرت عمر (رض) کو پہنچی تو ان کو یہ بات گراں گذر۔ لہٰذا انھوں نے حضرت ابی (رض) کو بلا بھیجا حضرت ابی (رض) تشریف لے آئے تو پھر دوسرے چند صحابہ کرام (رض) کو بھی بلایا جن میں زید بن ثابت (رض) بھی تھے۔ آپ نے پوچھا : تم میں سے کون شخص سورة فتح پڑھے گا ؟ چنانچہ حضرت زید (رض) نے آج کی قراءت کے مطابق سورة فتح پڑھی۔ پھر حضرت عمر (رض) حضرت ابی (رض) پر غصہ ہوئے تو انھوں نے عرض کیا : میں کچھ بات کرتا ہوں۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : کہو ! حضرت ابی (رض) نے عرض کیا : آپ جانتے ہیں کہ میں اکثر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جاتا رہتا تھا اور آپ مجھے (قرآن) پڑھاتے تھے۔ جبکہ آپ دروازے ہی پر رہتے تھے۔ لہٰذا اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں لوگوں کو اسی طرح پڑھاؤں جس طرح مجھے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پڑھایا ہے تو میں پڑھاؤں گا ورنہ میں تاحیات کسی کو ایک حرف بھی نہیں پڑھاؤں گا۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : نہیں تم پڑھاؤ۔ نسائی، ابن ابی داؤد فی المصاحف، مستدرک الحاکم۔
نوٹ : 4745 پر روایت گذر چکی ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔