HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4855

4855- كنت بالمسجد فدخل رجل يصلي فقرأ قراءة أنكرتها عليه، ثم دخل آخر فقرأ قراءة سوى قراءة صاحبه، فلما قضينا الصلاة دخلنا جميعا على رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلت إن هذا قرأ قراءة أنكرتها عليه، ودخل آخر فقرأ قراءة سوى قراءة صاحبه، فأمرهما رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقرأ فحسن النبي صلى الله عليه وسلم شأنهما فسقط في نفسي من التكذيب، ولا إذ كنت في الجاهلية، فلما رأى رسول الله صلى الله عليه وسلم ما قد غشني ضرب في صدري، ففضت عرقا، وكأنما أنظر إلى الله فرقا، فقال لي "يا أبي إن ربي عز وجل أرسل إلي أن أقرأ القرآن على حرف، فرددت إليه أن هون على أمتي، فرد إلي الثانية إقرأه على حرفين، فرددت إليه أن هون على أمتي، فرد إلي الثالثة إقرأه على سبعة أحرف، ولك بكل ردة رددتها مسألة تسألنيها، فقلت: اللهم اغفر لأمتي، اللهم اغفر لأمتي، وأخرت الثالثة ليوم يرغب إلي الخلق كلهم حتى إبراهيم". "حم م"
4855: ۔۔ حضرت ابی بن کعب (رض) فرماتے ہیں : میں مسجد میں تھا۔ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا اور نماز کے لیے کھڑا ہوگیا ۔ اس نے جو قراءت کی۔ میں نے اس کی تردید کی۔ پھر دوسرا شخص مسجد میں آیا۔ اور نماز میں اس شخص کے خلاف قراءت کی۔ پھر ہم نماز سے فارغ ہو کر سب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے میں نے عرض کیا اس شخص نے ایسی قراءت کی ہے جس کی میں نے ان پر نکیر کی۔ پھر یہ دوسرا شخص آ کر دوسری طرح قراءت کرنے لگا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دونوں کو پڑھنے کا حکم دیا۔ دونوں نے پڑھ کر سنایا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دونوں کی تحسین فرمائی۔ لہٰذا میں دل میں تکذیب (جھٹلانے کا) خیال سا ہوا جو جاہلیت میں بھی نہیں تھا۔ پھر جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری بدلی ہوئی کیفیت ملاحظہ فرمائی تو میرے سینے پر ہاتھ مارا جس سے میں پسینہ پسینہ ہوگیا۔ گویا میں ڈر کے مارے اللہ کو دیکھنے لگا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ابی ! میرے رب نے مجھے پیغام بھیجا تھا کہ ایک حرف پر قرآن پڑھاؤ۔ میں نے درخواست کی کہ میری امت پر آسانی کردیجیے۔ لہٰذا اللہ پاک نے دوسری مرتبہ فرمایا : دو حرفوں پر پڑھاؤ۔ میں نے دوبارہ درخواست کی کہ میری امت پر آسانی فرمائیے۔ اللہ پاک نے تیسری مرتبہ درخواست کی کہ ہر بارے کے بارے میں تمہاری ایک دعا قبول ہوگی۔ پس میں نے دوبارہ یہ دعا کی : اللھم اغفر لامتی، اللھم اغفر لامتی، اور تیسری دعا میں نے اس دن کے لیے ذخیرہ کرلی ہے جس دن تمام مخلوق میری طرف متوجہ ہوگی حتی کہ ابراہیم (علیہ السلام) بھی۔ (مسند احمد، مسلم)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔