HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4959

4959- "أبو أيوب" عن أبي أيوب قال: "قدم رسول الله صلى الله عليه وسلم المدينة، فنزل على أبي أيوب، فنزل رسول الله صلى الله عليه وسلم السفل، ونزل أبو أيوب العلو، فلما أمسى وبات جعل أبو أيوب يذكر أنه على ظهر بيت، رسول الله صلى الله عليه وسلم أسفل منه وهو بينه وبين الوحي، فجعل أبو أيوب لا ينام، يحاذر أن يتناثر عليه الغبار، ويتحرك فيؤذيه، فلما أصبح غدا إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله ما جعلت الليلة فيها غمضا أنا ولا أم أيوب فقال: ومم ذاك يا أبا أيوب؟ قال: ذكرت أني على ظهر بيت أنت أسفل مني، فأتحرك فيتناثر الغبار، ويؤذيك تحركي، وأنا بينك وبين الوحي، قال فلا تفعل يا أبا أيوب، ألا أعلمك كلمات إذا قلتهن بالغداة عشر مرات، وبالعشي عشر مرات، أعطيت بهن عشر حسنات، وكفر عنك بهن عشر سيئات ورفع لك بهن عشر درجات وكن لك يوم القيامة كعدل عشر محررين؟ تقول: لا إله إلا الله، له الملك، وله الحمد لا شريك له " "طب"
4959: ۔۔ (ابو ایوب (رض)) حضرت ابو ایوب انصاری (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ تشریف لائے اور ابو ایوب کے گھر ٹھہرے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نیچے کمرے میں قیام پذیر ہوئے جبکہ ابو ایوب کا گھرانہ اوپر کمرے میں تھا۔ جب شام ہوئی اور رات آئی تو ابو ایوب کو یہ خیال آنے لگا کہ وہ کمرے کے اوپر ہیں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے نیچے کمرے میں ہیں یوں وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور وحی کے درمیان ہیں۔ لہٰذا ابو ایوب سو نہ سکے اس ڈر سے کہ کہیں (سوتے ہوئے ان کے حرکت کرنے سے) اپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر گردو غبار نہ گرے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اذیت پہنچے۔ جب صبح ہوئی تو یہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آئے اور عرض کیا ! یا رسول اللہ ! رات بھر میں پلک جھپکا سکا اور نہ ام ایوب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا وہ کیوں اے ابو ایوب ؟ عرض کیا : مجھے یہ خیال آتا رہا کہ میں کمرے کے اوپر ہوں اور آپ نیچے ہیں کہیں میرے حرکت کرنے سے گرد و غبار نیچے نہ گرے یوں میرا حرکت کرنا آپ کو اذیت پہنچانے اور (یوں بھی اوپر ہونے کی وجہ سے) میں آپ کے اور وحی کے درمیان حائل ہوں۔
حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے ابو ایوب ! ایسا نہ کیا کر ! پھر فرمایا : کیا میں تجھے ایسے کلمات نہ سکھاؤں جن کو تو صبح و شام دس دس بار پڑھ لیا کرے تو تجھے دس نیکیاں عطا ہوں گی، دس برائیاں تری مٹا دی جائیں، دس درجات تیرے بلند کیے جائیں اور قیامت کے دن وہ کلمات تیرے لیے دس غلام آزاد کرنے کے برابر اجر کا باعث بنیں ؟ پس تو یہ کہا کر :
لا الہ الا اللہ، لہ الملک، ولہ الحمد لا شریک لہ، الکبیر للطبرانی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔