HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4960

4960- "أبو الدرداء" عن طلق قال: "جاء رجل إلى أبي الدرداء فقال: احترق بيتك، فقال: ما احترق، ثم جاء آخر، فقال: يا أبا الدرداء انبعثت النار، فلما انتهت إلى بيتك طفئت، قال: قد علمت أن الله لم يكن ليفعل، قالوا: يا أبا الدرداء ما ندري أي كلامك أعجب؟ قولك ما احترق، أو قولك قد علمت أن الله لم يكن ليفعل، قال: ذاك لكلمات سمعتها من رسول الله صلى الله عليه وسلم، من قالها أول النهار لم تصبه مصيبة حتى يمسي، ومن قالها آخر النهار لم تصبه مصيبة حتى يصبح: "اللهم أنت ربي لا إله إلا أنت عليك توكلت، وأنت رب العرش الكريم، ما شاء الله كان، وما لم يشأ لم يكن، لا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم، أعلم أن الله على كل شيء قدير، وأن الله قد أحاط بكل شيء علما، اللهم إني أعوذ بك من شر نفسي، ومن شر دابة أنت آخذ بناصيتها، إن ربي على صراط مستقيم". "الديلمي كر" وفيه الأغلب بن تميم منكر الحديث
4960: ۔۔ (ابو الدرداء (رض) عن) حضرت طلق سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت ابو الدرداء (رض) کے پاس آ کر خبر دی کہ آپ کا گھر جل گیا ہے۔ حضرت ابو الدرداء (رض) نے فرمایا : نہیں جلا۔ پھر دوسرا شخص آیا اور بولا اے ابو الدرداء (رض) ۔ آگ بھڑک اٹھی تھی۔ لیکن جب وہ آپ کے گھر تک پہنچی تو خود بخود بجھ گئی ۔ حضرت ابو الدرداء (رض) نے فرمایا : مجھے علم تھا کہ اللہ پاک ایسا نہیں کریں گے۔ لوگوں نے کہا : ہمیں نہیں معلوم کہ آپ کونسی بات زیادہ تعجب انگیز ہے، آپ کی یہ بات کہ گھر نہیں جلایا یہ بات کہ اللہ پاک ایسا نہیں کریں گے کہ میرا گھر جلا دیں ؟
حضرت ابو الدرداء (رض) نے فرمایا یہ یقین ان کلمات کی وجہ سے تھا جو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنے تھے کہ جو شخص صبح کو یہ کلمات کہہ لے تو شام تک کوئی مصیبت اس کو نہیں پہنچ سکتی۔ اور جو شخص شام کو یہ کلمات کہہ لے تو صبح تک کوئی مصیبت اس کو لاحق نہ ہوگی۔ وہ کلمات یہ ہیں :
اللهم انت ربي لا إله الا أنت عليك توکلت ، وأنت رب العرش الکريم ، ما شاء اللہ کان ، وما لم يشأ لم يكن ، لا حول ولا قوة الا بالله العلي العظيم ، أعلم أن اللہ علی كل شئی قدير ، وان اللہ قد أحاط بکل شئی علما ، اللهم إني أعوذ بک من شر نفسي ، ومن شر دابة انت آخذ بناصيتها ، ان ربي علی صراط مستقيم۔
اے اللہ ! تو میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی پرستش کے لائق نہیں، میں نے تجھی پر بھروسہ کیا، تو عرش کریم کا پروردگار ہے۔ جو اللہ چاہتا ہے وہ ہوجاتا ہے اور جو نہیں چاہتا وہ کبھی نہیں ہوسکتا۔ کسی چیز سے اجتناب کی اور کسی نیکی کو کرنے کی طاقت صرف اللہ کے بخشنے سے ممکن ہے جو مالی اور عظیم ذات ہے۔ میں جانتا ہوں کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے اور اللہ نے ہر چیز کو اپنے علم کے احاطے میں کر رکھا ہے اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اپنے نفس کے شر سے اور اپنی سواری کے شر سے اس کی پیشانی تیرے قبضہ میں ہے۔ بیشک میرا پروردگار سیدھے راستے پر ہے۔ الدیلمی، ابن عساکر۔
فائدہ : ۔۔ مسند الفردوس الدیلمی کی روایت ضعیف ہوتی ہیں۔ اس روایت کو المتناہیہ 1400 میں بھی ضعیف قرار دیا گیا ہے۔ کیونکہ اس میں ایک راوی اغلب بن تمیم منکر الحدیث ہے۔ جس کے متعلق میزان الاعتدال 1/ 273 میں امام بخاری کا قول نقل کیا گیا ہے کہ تمیم منکر الحدیث ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔