HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4987

4987- عن ابن عباس قال: "بعثني العباس إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فأتيته ممسيا وهو في بيت خالتي ميمونة، فقام رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي من الليل فلما صلى ركعتي الفجر، قال: "اللهم إني أسألك رحمة من عندك تهدي بها قلبي، وتجمع بها أمري". "يقول العبد مبوب هذا الكتاب، الشيخ السيوطي رحمه الله ذكر هذا الدعاء في الجامع الصغير بطوله، فلما أدخلت الجامع الصغير في هذا التبويب وهذا الدعاء مذكور في كتاب الأذكار في جوامع الأدعية اكتفيت به عن تكراره في هذا الموضع فليعلم".
4987: ۔۔ ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ مجھے (میرے والد) عباس (رض) نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کسی کام سے بھیجا میں شام کے وقت آپ کے گھر پہنچا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میری خالہ ام المومنین میمونہ (رض) کے پاس تھے۔ (میں رات کو وہیں ٹھہر گیا) رات کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کی نماز (تہجد ) ادا کی پھر اس کے بعد دو رکعت سنت فجر ادا کی اس کے بعد یہ دعا کی :
اللھم انی اسالک رحمۃ من عندک تھدی بھا قلبی و تجمع بھا امری۔
اے اللہ میں تجھ سے تیری رحمت کا سوال کرتا ہوں اس کے طفیل تو میرے دل کو ہدایت دے اور میرے معاملہ کو مجتمع کردے۔
نوٹ : ۔۔۔ علامہ علاء الدین المتقی بن حسان الدین مولف کنزا لعمال (رح) فرماتے ہیں علامہ سیوطی (رح) نے اس دعا کو مکمل جو بڑی طویل ہے اپنی کتاب جامع صغیر میں نقل فرما دیا ہے اور جامع صغیر کے اس موضوع سے متعلق حصہ کو ہم اپنی اس کتاب میں ذکر کر آئے ہیں لہٰذا یہ دعا وہیں ملاحظہ فرمائیں۔
تنبیہ : ۔۔ مترجم محمد اصغر عرض کرتا ہے کہ آئندہ کی حدیث نمبر 4988 میں اسی کے قریب الفاظ پر مشتمل دعا منقول ہے نیز جس دعا کے گذرنے کا مولف کنز (رح) فرما رہے ہیں وہ حدیث 3608 پر گذر چکی ہے۔ دونوں دعائیں معمولی فرق کے ساتھ منقول ہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔