HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4995

4995- عن علي قال "أتى بخت نصر بدانيال النبي صلى الله عليه وسلم فأمر به فحبس، وضرى أسدين، فألقاهما في جب معه، فطين عليه وعلى الأسدين خمسة أيام، ثم فتح عليه بعد خمسة أيام فوجد دانيال قائما يصلي والأسدان في ناحية الجب لم يعرضا له، قال بخت نصر: أخبرني ماذا قلت فدفع عنك؟ قال قلت: الحمد لله الذي لا ينسى من ذكره، الحمد لله الذي لا يخيب من دعاه، الحمد لله الذي لا يكل من توكل عليه إلى غيره، الحمد لله الذي هو ثقتنا حين تنقطع عنا الحيل، الحمد لله الذي هو رجاؤنا حين تسوء ظنوننا بأعمالنا، الحمد لله الذي يكشف ضرنا عند كربنا، الحمد لله الذي يجزي بالإحسان إحسانا، الحمد لله الذي يجزي بالصبر نجاة". "ابن أبي الدنيا في الشكر" وسنده حسن.
4995: ۔۔ حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ حضرت دانیال (علیہ السلام) کو بخت نصر بادشاہ کے روبرو پیش کیا گیا۔ بادشاہ نے ان کو قید کیے جانے کا حکم دیا لہٰذا حضرت دانیال (علیہ السلام) کو محبوس کردیا گیا۔ پھر دو شیروں کو (بھوکا رکھ کے ان کو شکار پر) بھڑکا یا گیا اور ان وک دانیال علیہ السالم کے ساتھ کنویں میں چھوڑ دیا اور پانچ دنوں کے لیے کنویں کا منہ بند کردیا گیا۔ پانچ دنوں کے بعد کنواں کھولا گیا تو دیکھا کہ حضرت دانیال (علیہ السلام) کھڑے نماز پڑھ رہے ہیں اور دونوں شیر کنویں کے ایک کونے میں ہیں اور حضرت دانیال (علیہ السلام) سے قطعا چھیڑ چھاڑ نہیں کر رہے۔
بخت نصر نے دانیال (علیہ السلام) سے دریافت کیا : تم نے کیا کہا تھا جو تمہاری حفاظت کا سبب بنا۔ حضرت دانیال (علیہ السلام) نے فرمایا میں نے یہ کلمات پڑھے تھے۔
الحمد لله الذی لا ينسی من ذكره ، الحمد لله الذی لا يخيب من دعاه ، الحمد لله الذی لا يكل من توکل عليه إلى غيره ، الحمد لله الذی هو ثقتنا حين تنقطع عنا الحيل ، الحمد لله الذی هو رجاؤنا حين تسوء ظنوننا باعمالنا ، الحمد لله الذی يكشف ضرنا عند کر بنا الحمد لله الذی يجزي بالاحسان احسانا ، الحمد لله الذی يجزی بالصبر نجاة .۔
تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو اپنے یاد کرنے والے کو بھولتا نہیں، تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس کو پکارنے والا نامراد نہیں ہوتا۔ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس کو پکارنے والا نامراد نہیں ہوتا۔ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو اپنے پر بھروسہ کرنے والے کو دوسرے کے سپرد نہیں کرتا، تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو ہمارا آسرا اور بھروسہ ہے جب تمام حیلے بےکار ہوجائیں۔ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو ہماری امیدوں کا مرکز ہے جب ہمارے اعمال پر ہماری امیدوں کی اوس پڑجائے تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو مصیبت کے وقت ہماری مشکل دور کرتا ہے۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو احسان کا بدلہ احسان سے دیتا ہے۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے جو صبر کے بدلے نجات دیتا ہے۔ (ابن ابی الدنیا فی الشکر)
اس روایت کی سند حسن ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔