HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

5035

5035- "ومن مسند عمر رضي الله عنه" عن عمر أنه أصابته مصيبة فأتى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فشكى إليه ذلك، وسأل أن يأمر له بوسق من تمر، فقال: "إن شئت أمرت لك بوسق من تمر، وإن شئت علمتك كلمات هي خير لك منه، قال: علمنيهن ومر لي بوسق، فإني ذو حاجة، قال: افعل، فقال قل: اللهم احفظني بالإسلام قاعدا واحفظني بالإسلام راقدا، ولا تطع في عدوا ولا حاسدا، وأعوذ بك من شر ما أنت آخذ بناصيتها، وأسألك من الخير الذي هو بيدك كله، وفي لفظ: وأعوذ بك من شر كل دابة أنت آخذ بناصيتها، وأسألك من كل خير هو بيدك". "ابن زنجويه حب والخرائطي في مكارم الأخلاق والديلمي ص وتعقبه الحافظ ابن حجر في أطرافه بأن فيه انقطاعا. مر برقم [3679] .
5035: ۔۔ (مسند عمر (رض)) حضرت عمر (رض) سے مروی ہے کہ ان کو کوئی مصیبت پہنچی وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی کے پاس آئے اور ان کو شکایت کی اور عرض کیا کہ ان کے لیے ایک وسق کھجور کا حکم فرما دیں۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تم چاہو تو میں تمہارے لیے ایک وسق کھجور کا حکم دیدوں اور اگر چاہ تو ایسے کلمات تم کو سکھا دوں جو اس سے بھی بہتر ہیں۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : مجھے وہ کلمات بھی سکھا دیجیے اور ایک وسق کھجور کا حکم بھی کردیجیے (سبحان اللہ) کیونکہ میں بہت حاجت مند ہوں۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں کردیتا ہوں۔ پھر فرمایا : کہو :
اللھم احفظنی بالاسلام قاعدا واحفظنی بالاسلام راقدا ولا تطع فی عدوا ولا حاسدا واعوذبک من شر ما انت آخذ بناصیتہا واسالک من الخیر الذی ھو بیدک کلہ۔
اے اللہ ! میری حفاظت فرما اسلام کے ساتھ جاگتے ہوئے اور میری حفاظت فرما اسلام کے ساتھ سوتے ہوئے اور میرے متعلق کسی دشمن اور کسی حاسد کی بات مت قبول فرما۔ اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جس کی پیشانی تیرے ہاتھ میں اور تجھ سے اس خیر کا سوال کرتا ہوں جو تمام تیرے ہاتھ میں ہے۔ (ابن زنجویہ ، ابن ھسان، الخرئطی فی مکارم الاخلاق، الدیلمی، السنن لسعید بن منصور۔
کلام : حافظ ابن حجر (رح) اپنی اطراف میں اس روایت کے متعلق انقطاع کا حکم فرماتے ہیں :

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔