HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

5126

5126- عن ابن عمر قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم كثيرا ما يقول لنا: معاشر أصحابي ما يمنعكم أن تكفروا ذنوبكم بكلمات يسيرة؟ قالوا يا رسول الله: وما هي؟ قال تقولون مقالة أخي الخضر، قلنا يا رسول الله: ما كان يقول؟ قال كان يقول: اللهم إني أستغفرك لما تبت إليك منه، ثم عدت فيه، وأستغفرك لما أعطيتك من نفسي ثم لم أوف لك به، وأستغفرك للنعم التي أنعمت بها علي فتقويت بها على معاصيك وأستغفرك لكل خير أردت به وجهك فخالطني فيه ما ليس لك، اللهم لا تخزني فإنك بي عالم، ولا تعذبني فإنك علي قادر ". "الديلمي".
5126: ۔۔ ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اکثر ہم کو ارشاد فرماتے تھے :
اے میرے صحابیو ! کیا چیز تم کو مانع ہے کہ تم اپنے گناہوں کا کفارہ آسان کلمات کے ساتھ ادا کرتے رہو ؟ لوگوں نے پوچھا : یا رسول اللہ کون سے کلمات ؟ فرمایا : تم کو میرے بھائی خضر علیہ السالم کی دعا یاد نہیں کیا ؟ (صحابی فرماتے ہیں) ہم نے عرض کیا یار سول اللہ ! وہ یہ دعا کیا کرتے تھے :
اللھم انی استغفرک لما تبت الیک منہ، ثم عدت فیہ، واستغفرک لما اعتطیتک من نفسی ثم الم اوف لک بہ، واستغفرک للنعم التی انعمت بھا علی فتقویت بھا علی معاصیک واستغرک لکل خیر اردت بہ وجھک فخالطنی فیہ ما لیس لک، اللھم لا تخزنی فانک بی عالم، ولا تعذبنی فانک علی قادر۔
اے اللہ ! میں ان گناہوں سے تیری مغفرت مانگتا ہوں جن سے میں نے توبہ کی اور پھر ان میں مبتلا ہوگیا، اور میں تیری مغفرت مانگتا ہوں کہ میں نے اپنی جان کے متعلق تجھ سے عہد و پیمان کیے لیکن پھر ان کو پورا نہ کرسکا۔ اے اللہ ! میں تیری مغفرت چاہتا ہوں کہ تو نے مجھ پر اپنی نعمتیں انعام فرمائیں لیکن میں نے ان کو تیری نافرمانی کا ذریعہ بنا لیا، میں تیری مغفرت چاہتا ہوں ہر اس خیر کے لیے جو میں نے خالص تیری رضا کے لیے کرنے کا ارادہ کیا مگر اس میں کچھ کھوٹ شامل ہوگیا جو تیرے لیے نہ تھا۔ اے اللہ ! مجھے رسوا نہ فرما بیشک تو مجھے خوب جاننے والا ہے۔ اور مجھے عذاب نہ کر بیشک تو مجھ پر خوب قادر ہے۔ رواہ الدیلمی۔
کلام : ۔۔ ضعیف روایت ہے دیکھئے : ذیل اللآلی 155 ۔ الضعیفۃ 1604 ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔