HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

8645

8645- عن أبي سعيد أنه دخل على رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو موعوك عليه قطيفة، فوضع يده عليه حرارتها فوق القطيفة، فقال أبو سعيد: ما أشد حماك يا رسول الله؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنا كذلك يشدد علينا البلاء ويضاعف لنا الأجر، فقال: يا رسول الله من أشد بلاء؟ قال الأنبياء، قال ثم من؟ قال الصالحون، لقد كان أحدهم يبتلى بالفقر حتى ما يجد إلا العباءة يجوبها فيلبسها، ويبتلى بالقمل حتى تقتله، ولأحدهم أشد فرحا بالبلاء من أحدكم بالعطاء. "هب".
٨٦٤٥۔۔۔ حضرت ابوسعید (رض) سے روایر ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور آپ بخار میں مبتلا تھے آپ پر ایک چادر تھی، آپ نے ان پر اپنا ہاتھ رکھا ےتو بخار کی حرارت چادر کے اوپر سے محسوس ہورہی تھی، تو حضرت ابوسعید (رض) نے عرض کیا : یارسول اللہ ! آپ کو کتنا سخت بخار ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہم پر ایسے ہی سختی کی جاتی ہے اور ہمیں دوگنااجر دیا جاتا ہے۔
پھر وہ عرض کرنے لگے : یارسول اللہ ! سب سے زیادہ آزمائش والاکون ہے ؟ آپ نے فرمایا : انبیاء (علیہم السلام) عرض کیا پھر کون ؟ آپ نے فرمایا : صلحاء (جو جان بوجھ کر گناہ نہیں کرتے) ان میں سے کوئی تو فقروفاقہ میں مبتلا ہوا کہ صرف ایک قبا لے کر پھرتا رہا پھر اسے پہن لیا اور کوئی جوؤں کی بیماری میں مبتلا ہوا جسے ان جوؤں نے ہلاک کردیا، ان میں سے ہر ایک آزمائش پر اس طرح خوش ہوتا جیسے تم عطا پر خوش ہوتے ہو۔ (بیھقی فی الشعب)
تشریح :۔۔۔ لیکن آج کی دنیا میں کوئی بھی اس مصیبت و آزمائش میں مبتلا نہیں ہوگا کیونکہ آج کل کے لوگوں میں اس کی اہلیت نہیں ، اس لیے آپ نے فرمایا : میری امت کے آخری لوگ فقروفاقہ میں مبتلا نہیں ہوں گے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔