HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

8674

8674- عن عبد الخالق بن إبراهيم بن طهمان عن أبيه عن بكر بن خنيس عن ضرار بن عمرو عن ثابت البناني عن أنس بن مالك قال: توفي ابن لعثمان بن مظعون فحزن عليه، واتخذ في داره مصلى يتعبد فيه، وغاب عن النبي صلى الله عليه وسلم خمس عشرة ليلة، فسأل عنه النبي صلى الله عليه وسلم فأخبروه أنه مات له ابن، وأنه حزن عليه حزنا شديدا، وأنه أعد في داره مصلى يتعبد فيه، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أدعه لي وبشره بالجنة، فلما أتاه قال له: يا عثمان أما ترضى أن للجنة ثمانية أبواب وللنار سبعة أبواب لا تنتهي إلى باب من أبواب الجنة إلا وجدت ابنك قائما عنده، آخذا بحجزتك يشفع لك عند ربك؛ قال: بلى يا رسول الله. قال أصحاب محمد: ولنا في أبنائنا مثل ذلك؟ قال: نعم، ولكل من احتسب من أمتي، ثم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يا عثمان هل تدري ما رهبانية الإسلام؛ الجهاد في سبيل الله، يا عثمان من صلى الغداة في الجماعة، ثم ذكر الله حتى تطلع الشمس كانت له كحجة مبرورة وعمرة متقبلة؛ ومن صلى صلاة الظهر في جماعة كانت له كخمس وعشرين صلاة كلها مثلها؛ وسبعين درجة في الفردوس، ومن صلى صلاة العصر في جماعة، ثم ذكر الله حتى تغرب الشمس كانت له كعتق ثمانية من ولد إسماعيل، دية كل واحد منهم اثنا عشر ألفا، ومن صلى صلاة المغرب في جماعة كانت له خمسة وعشرين صلاة، كلها مثلها، وسبعين درجة في جنة عدن، ومن صلى صلاة العشاء في جماعة كانت له كأجر ليلة القدر. "ك" في تاريخه "هب".
٨٦٧٤۔۔۔ عبدالخالق بن ابراہیم بن طہمان اپنے والد سے وہ بکر بن حنیس سے وہ ضرار بن عمرو سے وہ ثابت بنانی وہ حضرت انس (رض) سے نقل کرتے ہیں فرمایا : حضرت عثمان بن مظعون کا بیٹا فوت ہوگیا تو انھیں بڑا صدمہ ہوا، اور انھوں نے اپنے گھر ہی نماز کی جگہ بنالی جس میں عبادت کرتے تھے، اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مجلس و حاضری سے پندرہ روز غائب رہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے متعلق پوچھا : تو لوگوں نے کہا : ان کا بیٹا فوت ہوا، جس کی وجہ سے انھیں سخت غم پہنچا ہے۔ اور انھوں نے اپنے گھر ہی نماز و عبادت کے لیے ایک جگہ بنالی ہے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انھیں بلاؤ اور جنت کی خوشخبری دو ! آپ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے تو آپ نے فرمایا : عثمان ! کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ جنت کے آٹھ دروازے اور جہنم کے سات دراوزے ہیں تم جنت کے جس دروازے کے پاس جاؤ تو وہاں اپنے بیٹے کو کھڑا پاؤ جو تمہارے دامن سے پکڑ کر تمہارے دامن سے پکڑ کر تمہارے رب کے حضور تمہارے لیے شفاعت کرے ؟ انھوں نے عرض کیا : کیوں نہیں یا رسول اللہ !
صحابہ (رض) نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا : کیا ہماری اولاد کے بارے میں ہمارے لیے یہی اجر ہے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں میری امت میں سے ہر اس شخص کے لیے جو ثواب کی امید رکھے ، پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عثمان ! کیا تمہیں معلوم ہے کہ اسلام کی رہبانیت کیا چیز ہے ؟ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنا، اے عثمان ! جس نے فجر کی نماز باجماعت ادا کی،پھر سورج طلوع ہونے تک اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا، تو اسے ایک مقبول حج اور عمرہ کا ثواب ہے۔
اور جس نے ظہر کی نماز باجماعت ادا کی تو اس کے لیے اس جیسی پچیس (٢٥) نمازوں کا ثواب ہے، اور جنت فردوس میں ستر درجات ہیں ، اور جس نے عصر کی نماز باجماعت اد ا کی اور پھر سورج غروب ہونے تک اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا تو اسے اسماعیل (علیہ السلام) کے آٹھ بیٹوں کو آزاد کرنے کا ثواب ہے ان میں سے ہر ایک کی دیت بارہ ہزار اونٹ ہیں۔
اور جس نے مغرب کی نماز باجماعت ادا کی تو اسے اس جیسی پچیس نمازوں کا ثواب اور جنت عدن میں ستر درجات ملیں گے، اور جس نے عشاء کی نماز باجماعت ادا کی تو اس کے لیے لیلۃ القدر (کی عبادت) کا ثواب ہے۔ (حاکم فی تاریخہ، بیھقی فی الشعب

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔