HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

8677

8677- "ثابت بن قيس بن شماس"1 عن عبد الخير بن قيس بن شماس عن أبيه عن جده قال: استشهد شاب من الأنصار يوم قريظة يقال له: خلاد، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: أما إن له أجر شهيدين، قالوا: لم يا رسول الله؟ قال: لأن أهل الكتاب قتلوه، ودعيت أمه فجاءت متنقبة فقيل لها: تنقبين وقد قتل خلاد؟ فقالت: لئن رزئت خلادا اليوم فلا أرزأ حيائي. أبو نعيم.
٨٦٧٧۔۔۔ (ثابت بن قیس بن شماس) عبد الخیربن قیس بن شماس اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے نقل کرتے ہیں ، فرمایا : قریظہ کے دن ایک انصاری نوجوان شہید ہوا جسے خلاد کہا جاتا تھا، تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کے لیے دوشہیدوں کا ثواب ہے لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! یہ کیوں ؟ آپ نے فرمایا : کیونکہ اہل کتاب نے اسے شہید کیا ہے، اس کی والدہ بلایا گیا تو وہ نقاب کرکے آئیں ، کسی نے کہا : آپ نے نقاب اوڑھی ہوئی ہے جبکہ خلاد شہید ہوچکا ہے ؟ تو وہ بولیں : مجھے اگرچہ آج خلاد کی مصیبت پہنچی ہے لیکن میری حیا کو تو کوئی مصیبت نہیں پہنچی ۔ (ابونعیم)
تشریح :۔۔۔ یہ خلادبن سوید بن غفلہ بن ثعلبہ انصاری خزرجی صحابی ہیں ، ایک یہودی عورت نے ان پر چکی کا پاٹ پھینکاجس سے ان کا سر پھٹ گیا اور وہ شہید ہوگئے۔ دیکھیں ” صفات صحابہ “ مطبوعہ نور محمد کراچی اور ثابت بن قیس بن شماس انھیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا خطیب ہونے کا لقب حاصل ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔