hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 1041

8. کتاب الحج

معارف الحدیث

1041
Maarif ul Hadith
عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ اسْتَطَاعَ أَنْ يَمُوتَ بِالمَدِينَةِ فَلْيَمُتْ بِهَا ، فَإِنِّي أَشْفَعُ لِمَنْ يَمُوتُ بِهَا. (رواه احمد والترمذى)
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ : جو اس کی کوشش کر سکے کہ مدینہ میں اس کی موت ہو تو اس کو چاہئے کہ وہ (اس کی کوشش کرے ، اور) مدینہ میں مرے ۔ میں ان لوگوں کی ضرور شفاعت کروں گا جو مدینہ میں مریں گے (اور وہاں دفن ہوں گے) ۔ (مسند احمد ، جامع ترمذی)

تشریح
ظاہر ہے کہ یہ بات کہ موت فلاں جگہ آئے ، کسی کے اختیار میں نہیں ہے ۔ تاہم بندہ اس کی آرزو اور دعا کر سکتا ہے اور کسی درجہ میں اس کی کوشش بھی کر سکتا ہے ۔ مثلاً یہ کہ جس جگہ مرنا چاہے وہیں جا کر پڑ جائے ، اگر قضا و قدر کا فیصلہ خلاف نہیں ہے ، تو موت وہیں آئے گی ....... بہر حال حدیث کا مدعا یہی ہے کہ جو شخص یہ سعادت حاصل کرنا چاہے ، وہ اس کے لیے اپنے امکان کی حد تک کوشش کرے ، اخلاص کے ساتھ کوشش کرنے والوں کی اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے ۔