hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 106

1. کتاب الایمان

معارف الحدیث

106
Maarif ul Hadith
عَنْ سَمُرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوْضًا وَإِنَّهُمْ لَيَتَبَاهَوْنَ أَيُّهُمْ أَكْثَرُ وَارِدَةً، وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَكْثَرَهُمْ وَارِدَةً» (رواه الترمذى)
حضرت سمرہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ آخرت میں ہر نبی کا ایک حوض ہو گا ، اور ان کے درمیان اس پر فخر ہو گا کہ ان میں سے کس کے پاس پینے والے زیادہ آتے ہیں ،اور میں امید رکھتا ہوں کہ سب سے زیادہ لوگ پینے کے لیے میرے پاس آئیں گے (اور میرے حوض سے سیراب ہوں گے) ۔ (ترمذی)