hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 107

1. کتاب الایمان

معارف الحدیث

107
Maarif ul Hadith
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَشْفَعَ لِي يَوْمَ القِيَامَةِ، فَقَالَ: «أَنَا فَاعِلٌ» قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَيْنَ أَطْلُبُكَ؟ قَالَ: «اطْلُبْنِي أَوَّلَ مَا تَطْلُبُنِي عَلَى الصِّرَاطِ». قَالَ: قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَلْقَكَ عَلَى الصِّرَاطِ؟ قَالَ: «فَاطْلُبْنِي عِنْدَ المِيزَانِ». قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَلْقَكَ عِنْدَ المِيزَانِ؟ قَالَ: «فَاطْلُبْنِي عِنْدَ الحَوْضِ فَإِنِّي لَا أُخْطِئُ هَذِهِ الثَّلَاثَ المَوَاطِنَ» (رواه الترمذى)
حضرت انس (خادم رسول ﷺ) روایت ہے کہ میں نے حضور ﷺ سے عرض کیا کہ قیامت کے روز آپ میری سفارش فرمائیے گا ! آپ نے فرمایا ، کہ میں تمہارا یہ کام کروں گا ، میں نے عرض کیا تو (قیامت کے روز) میں آپ کو کہاں تلاش کروں ؟ آپ نے فرمایا سب سے پہلے جب تمہیں میری تلاش ہو ، تو صراط پر مجھے دیکھنا میں نے عرض کیا اگر میںآپ کو صراط پر نہ پا سکوں ، تو پھر کہاں تلاش کروں ؟ آپ نے فرمایا ، تو پھر مجھے میزان کے پاس تلاش کرنا ! میں نے عرض کیا ، اور اگر میں میزان کے پاس بھی آپ کو نہ پا سکوں ، تو پھر کہاں تلاش کروں ؟ آپ نے فرمایا ، تو پھر مجھے حوض کے پاس دیکھنا ! کیوں کہ میں اس وقت ان تین مقامات سے دور کہیں نہ جاؤں گا ۔ (ترمذی)

تشریح
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آخرت کی شفاعت ایسی چیز ہے جس کی رسول ﷺ سے درخواست کی جا سکتی ہے اور اگرچہ اس حدیث میں حضور نے اپنے ملنے کے مقامات حضرت انسؓ کو بتلائے ہیں ، لیکن دراصل شفاعت کے سب حاجت مندوں کے لیے حضور نے اپنے ملنے کے یہ پتے بتلائے ہیں ۔