hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 112

1. کتاب الایمان

معارف الحدیث

112
Maarif ul Hadith
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَسْعَدُ النَّاسِ بِشَفَاعَتِي يَوْمَ القِيَامَةِ مَنْ قَالَ: لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، خَالِصًا مِنْ قَلْبِهِ، أَوْ نَفْسِهِ» (رواه البخارى)
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ : قیامت کے دن میری شفاعت سے بہرہ مند وہی ہوں گے جنہوں نے خلوصِ قلب سے لا الہ الا اللہ کہا ہو ۔ (بخاری)

تشریح
اس حدیث کا بھی مطلب وہی ہے جو اوپر والی حدیث میں دوسرے لفظوں میں فرمایا گیا ، یعنی جو شرک کی بیماری میں مبتلا ہو گا اس کو شفاعت سے فائدہ نہ ہو گا ، ہاں اگر شرک سے پاک ہو گیا ہے ، اور دوسرے قسم کے گناہ ہیں ، تو اس کو رسول اللہ ﷺ کی شفاعت سے فائدہ ہو گا ۔