hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 1258

9. کتاب الاذکار والدعوات

معارف الحدیث

1258
Maarif ul Hadith
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُوْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتُّقَى، وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى» (رواه مسلم)
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ دعا فرمایا کرتے تھے : “اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ تا وَالْغِنَى” (اے میرے اللہ ! میں تجھ سے مانگتا ہوں ہدایت اور تقویٰ اور پاک دامنی اور مخلوق کی نامحتاجی) ۔ (صحیح مسلم)

تشریح
اس دعا میں اللہ تعالیٰ سے چار باتوں کا سوال ہے : ایک ہدایت یعنی راہِ حق پر چلنا ، اور استقامت کے ساتھ چلتے رہنا ۔ دوسرے تقویٰ اور پرہیزگاری یعنی اللہ سے ڈرتے ہوئے معاصی و منکرات سے بچنا ۔ تیسرے عفت و پاک دامنی ۔ چوتھے غنی ، یعنی دل کی یہ حالت کہ بندہ اپنے اندر کسی مخلوق کی محتاجی اور درست نگری محسوس نہ کرے ، اپنے مالک کی عطا پر مطمئن ہو ۔ یہ دعا بھی “جوامع الکلم” کی اعلیٰ مثال ہے ۔