hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 1624

10. کتاب المعاملات والمعاشرت

معارف الحدیث

1624
Maarif ul Hadith
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَيَ عَنِ الْأَكْلِ وَالشُّرْبِ فِى اِنَاءِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ. (رواه النسائى)
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سونے اور چاندی کے برتن میں کھانے سے منع فرمایا ہے ۔ (سنن نسائی)

تشریح
سونے چاندی کے برتنوں میں کھانا پینا دراصل اپنی دولت مندی اور سرمایہ داری کی بےجا نمائش اور ایک طرح کا استکبار ہے ، اسی لئے رسول اللہ ﷺ نے اس کی ممانعت فرمائی ہے ۔ اور صحیحین کی ایک حدیث میں یہاں تک ہے کہ جو شخص سونے یا چاندی کے برتنوں میں کھاتا پیتا ہے تو گویا وہ جہنم کی آگ اپنے پیٹ میں داخل کر رہا ہے ۔ اَللَّهُمَّ احْفَظْنَا