hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 1676

10. کتاب المعاملات والمعاشرت

معارف الحدیث

1676
Maarif ul Hadith
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ كَانَ لَهُ شَعْرٌ فَلْيُكْرِمْهُ» (رواه ابوداؤد)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ : جس شخص کے بال ہوں اس کو چاہئے کہ وہ ان بالوں کا اکرام کرے ۔ (سنن ابو داؤد)

تشریح
بالوں کا اکرام یہ ہے کہ ان کو دھویا جائے ، حسب ضرورت تیل لگایا جائے ، ان میں کنگھی بھی کی جائے ۔ خود رسول اللہ ﷺ کا طرزِ عمل بھی یہی تھا ، آپ ﷺ ہمیشہ سر پر بال رکھتے تھے جو کبھی کانوں تک اور کبھی کانوں کے نیچے تک رہتے تھے ۔ آپ ﷺ ان کو اہتمام سے دھوتے بھی تھے ، ان میں تیل بھی لگاتے تھے ، کنگھی بھی فرماتے تھے ۔ علماء نے لکھا ہے کہ حج اور عمرہ کے سوا کبھی سر کے بالوں کا منڈوانا آپ ﷺ سے ثابت نہیں ۔