عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْقَتْلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يُكَفِّرُ كُلَّ شيء إِلاَّ الدَّيْنَ. (رواه مسلم)
حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا راہ خدا میں شہید ہونا سب گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے سوائے قرض کے۔ (صحیح مسلم)
تشریح
مطلب یہ ہے کہ بندے سے اللہ تعالی کے احکام کی تعمیل اور حقوق کی ادائیگی میں جو کوتاہیاں اور جو قصور و گناہ ہوئے ہونگے راہ خدا میں جان کی مخلصانہ قربانی اور فی سبیل اللہ شہادت ان سب کا کفارہ بن جائیگی شہادت کے طفیل وہ سب معاف ہو جائیں گے ہاں اس پر جو کسی بندے کا قرض ہوگا اور اس کے علاوہ بھی بندوں کے جو حقوق ہوں گے وہ شہادت سے بھی معاف نہیں ہونگے اس حدیث سے شہادت فی سبیل اللہ کی عظمت بھی معلوم ہوئی اور قرض وغیرہ حقوق العباد کی غیرمعمولی سنگینی بھی اللہ تعالیٰ اس سے سبق لینے کی توفیق دے۔