hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 1925

14. دعوت الی الخیر امربالمعروف نہی عن المنکر

معارف الحدیث

1925
Maarif ul Hadith
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَغَدْوَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ رَوْحَةٌ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا. (رواه البخارى ومسلم)
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ایک صبح کو راہ خدا میں نکلنا یا ایک شام کو نکلنا دنیا و ما فیہا سے بہتر ہے۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ راہ خدا میں تھوڑے سے وقت کا نکلنا بھی اللہ کے نزدیک دنیا و ما فیہا سے بہتر ہے اور یقین کرنا چاہیے کے آخرت میں اس کا جو اجر ملے گا اس کے مقابلے میں یہ ساری دنیا اور جو کچھ اس میں ہے ہیچ ہے دنیاومافیہا فانی ہیں اور وہ اجر لافانی۔