hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 194

2. کتاب الرقاق

معارف الحدیث

194
Maarif ul Hadith
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ جَاعَ أَوِ احْتَاجَ فَكَتَمَهُ النَّاسَ كَانَ حَقًّا عَلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يَرْزُقَهُ رِزْقَ سَنَةٍ مِنْ حَلَالٍ " . (رواه البيهقى فى شعب الايمان)
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص بھوکا ہو ، یا اس کو کوئی اور خاص حاجت ہو ، اور وہ اپنی اس بھوک اور حاجت کو لوگوں سے چھپائے (یعنی اُن کے سامنے ظاہر کر کے ان سے سوال نہ کرے) تو اللہ عز وجل کے ذمہ ہے ، کہ اس کو حلال طریقے سے ایک سال کا رزق عطا فرمائے ۔ (شعب الایمان للبیہقی)

تشریح
اللہ کے ذمہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے کرم سے اپنا یہ دستور مقرر فرما لیا ہے ، اور جو بندہ بھی اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ پر اور اس کی شانِ کریمی پر دل کے پورے یقین کے ساتھ اس کا تجربہ کرے گا ، ان شاء اللہ وہ اس کا ظہور اپنی آنکھوں سے دیکھ لے گا ۔