hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 1946

15. کتاب الفتن

معارف الحدیث

1946
Maarif ul Hadith
عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْعِبَادَةُ فِي الْهَرْجِ كَهِجْرَةٍ إِلَيَّ. (رواه مسلم)
حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کشت و خون کے زمانے میں عبادت میں مشغول ہو جانا ایسا ہے جیسا کہ ہجرت کرکے میری طرف آ جانا۔ (صحیح مسلم)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ جب ناحق کشت و خون کی گرم بازاری ہو تو مومن کو چاہیے کہ اپنا دامن بچا کے اور یکسو ہو کے اللہ کی عبادت میں مشغول ہوجائے۔ اس کا یہ عمل اللہ تعالی کی نگاہ میں ایسا ہوگا جیسا کہ اپنا ایمان بچانے کے لیے دارالکفر سے ہجرت کرکے میری طرف آ جانا۔