hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 1957

16. علاماتِ قیامت

معارف الحدیث

1957
Maarif ul Hadith
عَنْ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَا بَيْنَ خَلْقِ آدَمَ إِلَى قِيَامِ السَّاعَةِ خَلْقٌ أَكْبَرُ مِنَ الدَّجَّالِ. (رواه مسلم)
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرماتے تھے کہ حضرت آدم کی پیدائش سے لے کر قیامت آنے تک کوئی امر (کوئی واقعہ اور حادثہ) دجال کے فتنہ سے بڑا اور سخت نہ ہوگا۔ (صحیح مسلم)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ حضرت آدم علیہ السّلام کی تخلیق سے اب تک اور اب سے قیامت تک اللہ کے بندوں کے لیے جو بے شمار فتنے پیدا ہوئے اور ہونگے دجال کا فتنہ ان میں سب سے عظیم و شدید ہوگا اور بندگان خدا کے لیے اس میں سخت ترین آزمائش ہوگی اللہ تعالی ایمان پر قائم رکھے اور ایمان کے ساتھ اٹھائے۔