hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 204

2. کتاب الرقاق

معارف الحدیث

204
Maarif ul Hadith
عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : « مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، مِنْ خُبْزِ شَعِيرٍ يَوْمَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ ، حَتَّى قُبِضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ » (رواه البخارى ومسلم)
حضرت عاوئشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں نے جَو کی روٹی سے بھی دو دن متواتر پیٹ نہیں بھرا ، یہاں تک کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا سے اٹھا لئے گئے ۔ (بخاری و مسلم)

تشریح
مطلب یہ ے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی میں ایسا نہیں ہوا کہ آپ کے اہل و عیال نے دو دن متواتر جَو کی روٹی بھی پیٹ بھر کھائی ہو ، اگر ایک دن پیٹ بھر کھایا تو دوسرے دن بھوکے رہے ۔