hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 282

3. کتاب الاخلاق

معارف الحدیث

282
Maarif ul Hadith
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ اللهَ يَقُولُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ : « أَيْنَ الْمُتَحَابُّونَ بِجَلَالِي ، الْيَوْمَ أُظِلُّهُمْ فِي ظِلِّي يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلِّي » (رواه مسلم)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کہ قیامت کے دن اللہ تعالیی ارشاد فرمائیں گے کہ کہاں ہیں میرے وہ بندے جو میری عظمت و جلال کی وجہ سے آپس میں الفت و محبت رکھتے تھے ؟ آج جب کہ میرے سایہ کے سوا کوئی سایہ نہیں ہے ، میں اپنے ان بندوں کو اپنے سایہ میں جگہ دوں گا ۔ (صحیح مسلم)

تشریح
اللہ تعالیی خبیر و بصیر ہے ، کائنات کا کوئی ذرہ اس کی نگاہ سے اوجھل نہیں ہے ، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ، کہ میرے وہ بندے کہاں ہیں ؟ دراصل استفہام و استفسار کے لیے نہ ہو گا ، بلکہ میدانِ حشر میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ پکار علیٰ رؤس الاشہاد اس کے لئے بلند ہوگی کہ اُن بندگانِ خدا کی یہ مقبولیت و محبوبیت سارے اہلِ محشر اور تمام اولین و آخرین کے سامنے ظاہر ہو جائے ، اور سب سُن لیں اور دیکھ لیں کہ اللہ کے لئے محبت کرنے والوں کا مقام اور مرتبہ اللہ کے یہاں کیا ہے ۔ اور حدیث میں اللہ کے سایہ سے مراد غالباً اس کے عرش کاسایہ ہے ، جیسا کہ بعض دوسری حدیثوں میں تصریح بھی ہے ۔