hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 311

3. کتاب الاخلاق

معارف الحدیث

311
Maarif ul Hadith
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيُّ ، اَنَّ النَّبِىَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : الأَنَاةُ مِنَ اللهِ وَالعَجَلَةُ مِنَ الشَّيْطَانِ . (رواه الترمذى)
حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کہ کاموں کو متانت اور اطمینان سے انجام دینا ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے ، اور جلد بازی کرنا شیطان کے اثر سے ہوتا ہے ۔ (جامع ترمذی)

تشریح
یعنی ہر ذمہ داری کو اطمینان سے انجام دینے کی عادت ایک محمود عادت ہے اور اللہ تعالیٰ کی توفیق سے نصیب ہوتی ہے اور اس کے برعکس جلد بازی ایک بُری عادت ہے اور اس میں شیطان کا دخل ہوتا ہے ۔