hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 320

3. کتاب الاخلاق

معارف الحدیث

320
Maarif ul Hadith
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ اللهِ الثَّقَفِيِّ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ مَا أَخْوَفُ مَا تَخَافُ عَلَيَّ ، فَأَخَذَ بِلِسَانِ نَفْسِهِ ، ثُمَّ قَالَ : هَذَا . (رواه الترمذى)
حضرت سفیان بن عبد الللہ ثقفی سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا : حضرت ! میرے بارے میں جن باتوں کا حضور کو خطرہ ہو سکتا ہے ان میں زیادہ خطرناک اور خوفناک کیا ہے ؟ سفیان کہتے ہیں کہ آپ نے اپنی زبانِ مبارک پکڑ کے فرمایا کہ : سب سے زیادہ خطرہ اس سے ہے ۔ (جامع ترمذی)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ تم سے کسی اور برائی کا تو زیادہ خطرہ نہیں ہے ، البتہ یہ خطرہ ہے کہ تمہاری زبان بے جا چلے ، لہذا اس کے بارے میں ہوشیار اور محتاط رہو ۔ ہو سکتا ہے کہ سوال کرنے والے سفیان بن عبداللہ ثقفی کی زبان میں کچھ تیزی ہو ، اس لئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے یہ فرمایا ہو ۔ واللہ اعلم ۔