عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : التَّاجِرُالصَّدُوقُ الأَمِينُ مَعَ النَّبِيِّينَ ، وَالصِّدِّيقِينَ ، وَالشُّهَدَاءِ . (رواه الترمذى والدار قطنى)
حضرت سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : سچا اور امانت دار سودا گر انبیاء ، صدیقین اور شہداء کے ساتھ ہو گا ۔ (جامع ترمذی ، مسند دارمی ، سنن دار قطنی)
تشریح
اس حدیث نے واضح طور پر یہ بھی بتایا ہے کہ قرب خداوندی کے اعلیٰ سے اعلیٰ مقامات ھاصل کرنے کے لئے بھی دنیا اور مشاغل دنیا چھوڑنا ضروری نہیں ، بلکہ ایک سودا گر بازار میں بیٹھ کر اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کی طرف فرمانبرداری اور صدق و امانت جیسے دینی قوانین کی پابندی کے ذریعے حضرت انبیاء اور صدیقین و شہداء کی معیت اور رفاقت تک حاصل کر سکتا ہے ۔