hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 49

1. کتاب الایمان

معارف الحدیث

49
Maarif ul Hadith
عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ الْمُؤْمِنُ بِالطَّعَّانِ وَلَا اللَّعَّانِ، وَلَا الْفَاحِشِ الْبَذِيءِ " (رواه الترمذى والبيهقى فى شعب الايمان)
حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ “مومن لعن طعن کرنے والا نہیں ہوتا ، اور نہ فحش گو اور بدکلام ہوتا ہے”۔ (ترمذی و شعب الایمان للبیہقی)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ بدکلامی اور فحش گوئی اور دوسروں کے خلاف زبان درازی ، یہ عادتیں ایمان کے منافی ہیں ، اور مسلمان کو ان سے پاک ہونا چاہئے ۔