hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 535

5. کتاب الصلوٰۃ

معارف الحدیث

535
Maarif ul Hadith
عَنْ عُثْمَانَ رَضِىَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بِهِ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ. (رواه البخارى ومسلم)
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو کوئی اللہ کے لیے (یعنی صرف اس کی خوشنودی اور اس کا ثواب حاصل کرنے کی نیت سے) مسجد تعمیر کرائے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک شاندار محل تعمیر فرمائیں گے ۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

تشریح
حدیث و قرآن کے بہت سے ارشادات سے معلوم ہوتا ہے کہ آخڑت میں ہر عمل کا صلہ اس کے مناسب عطا ہو گا ۔ اس بنیاد پر مسجد بنانے والے کے لیے جنت میں ایک شاندار محل عطا ہونا یقیناً قرین حکمت ہے ۔