hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 55

1. کتاب الایمان

معارف الحدیث

55
Maarif ul Hadith
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَدْرَكَهُ الْأَذَانُ فِي الْمَسْجِدِ، ثُمَّ خَرَجَ، لَمْ يَخْرُجْ لِحَاجَةٍ، وَهُوَ لَا يُرِيدُ الرَّجْعَةَ، فَهُوَ مُنَافِقٌ» (رواه ابن ماجة)
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ، کہ : جو شخص مسجد میں ہو ، اور اذان ہو جائے اور وہ اس کے بعد بھی بلا کسی خاص ضرورت کے مسجد سے باہر چلا جائے اور نماز میں شرکت کے لئے واپسی کا ارادہ بھی نہ رکھتا ہو ، تو وہ منافق ہے ۔ (ابنِ ماجہ)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ یہ منافقانہ طرزِ عمل ہے ، پس ایسا کرنے والا اگر عقیدے کا منافق نہیں ہے تو وہ “منافق عملی” ہے ۔