hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 636

5. کتاب الصلوٰۃ

معارف الحدیث

636
Maarif ul Hadith
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : « كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ كَأَنَّهُ عَلَى الرَّضْفِ حَتَّى يَقُومَ. (رواه الترمذى والنسائى)
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب پہلی دو رکعتوں پر بیٹھتے تھے (یعنی قعدہ اولیٰ فرماتے تھے تو آپ جلدی کرتے تھے) جیسے کہ آپ تپتے پتھروں پر بیٹھتے ہیں ، یہاں تک کہ تیسری رکعت کے لئے کھڑے ہو جاتے تھے ۔ (جامع ترمذی ، سنن نسائی)

تشریح
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اس دوامی طرز عمل سے یہ سمجھا گیا ہے کہ قعدہ اولیٰ میں صرف تشہد پڑھ کے جلدی سے کھڑا ہو جانا چاہئے ۔